En

چینی فرم نے 700 میگاواٹ کے سولر پراجیکٹ کی منظوری کی یقین دہانی کرادی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Dec 10, 2022

اسلام آباد (گوادر پرو) پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی)اور سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی (SEZA) فیصل آباد میں 700 میگاواٹ کے سولر پاور پراجیکٹ کی ترجیحی بنیادوں پر منظوری دیں گے ۔ 

2020 میں، فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (/ ایف آئی ای ڈی ایم سی)اور پاور چائنا جیانگسی الیکٹرک پاور کنسٹرکشن کمپنی (JEPCC) نے ایم 3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کے لیے 700 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کے قیام کی سہولت کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ پاور چائنا جے ای پی سی سی اور Henan Zhonghui حنان چونگ ہوئی الیکٹرک پاور انجینئرنگ اینڈ کنسلٹنگ کمپنی کا ذیلی ادارہ ہے۔
 
پی بی آئی ٹی کے بیان کے مطابق چینی سرکاری فرم چونگ ہوئی الیکٹرک پاور انجینئرنگ اینڈ کنسلٹنگ کمپنی کی نمائندہ ڈاکٹر رانیہ احسن نے چیئرپرسن ایس ای زیڈ اے ایس ایم نوید سے کمپنی کے 700 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے کی منظوری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سی ای اوپی بی آئی ٹی/سیکرٹری ایس ای زیڈ اے جلال حسن، پی بی آئی ٹی کے ڈی جی ڈاکٹر سہیل سلیم اور RA-Facilitation Engr. عائشہ خوشبو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

چیئرپرسن ایس ای زیڈ اے نے یقین دلایا کہ منصوبے سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس معاملے کے حل کے لیے فیڈمک کے ساتھ جلد از جلد میٹنگز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کے ایک پہلے بیان کے مطابق اس منصوبے کی عارضی طور پر تخمینہ شدہ کل سرمایہ کاری 630 ملین ڈالرہے، جس میں چینی کمپنیاں فنانسرز کے طور پر آئیں گی، اور خسوصی اقتصادی زان کے ڈویلپر/ ایف آئی ای ڈی ایم سی پروجیکٹ میں ایکویٹی انویسٹمنٹ پارٹنر یا زمین لیز پر فراہم کریں گے ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles