En

شنگھائی الیکٹرک تھر کول پاور پلانٹ کا پہلا 660 میگاواٹ کا  یونٹ نیشنل گرڈ سے منسلک

By Staff Reporter | Gwadar Pro Dec 4, 2022

اسلام آباد  (گوادر پرو) شنگھائی الیکٹرک کا پہلا 660 میگاواٹ یونٹ 1,320 میگاواٹ تھر کول پر مبنی پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان نے یک ٹویٹ میں کیا۔

وزیر نے مقامی وسائل سے کم لاگت بجلی کے اضافے کو خوشخبری قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اقدام کا ثمر ہے۔

شنگھائی الیکٹرک صوبہ سندھ کے صحرائے تھر  کول  بلاک ون میں 2*660 میگاواٹ کے الٹرا سپر کریٹیکل کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کا سپانسر ہے۔ اس منصوبے میں 7.8 ملین ٹن سالانہ صلاحیت کی مربوط کوئلے کی کان بھی شامل ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی کی جانب سے ری ٹویٹ کی گئی ایک اور ٹویٹ کے مطابق  660 میگاواٹ کے دیگر یونٹ بھی پیر (5 دسمبر) کو نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائیں گے جس کے بعد دونوں یونٹس مل کر قومی گرڈ میں 1320 میگاواٹ بجلی فراہم کرنا شروع کر دیں گے۔

  ذر ائع  نے بتایا کہ اس مرحلے پر، پاور پلانٹس  کمرشلآپریشن شروع کرنے سے پہلے ٹیسٹنگ  مقاصد کے لیے قومی گرڈ میں بجلی فراہم کرنا شروع کر دیں گے۔

تھر کول بلاک ون جنریشن کمپنی (TCB-1) کے مطابق پاور پلانٹس چالیس لاکھ گھرانوں کو سستی توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تھر کول بلاک ون شنگھائی الیکٹرک کا ذیلی ادارہ   اور پاور پلانٹ کا مالک ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles