En

چینی غیر محسوس ثقافتی ورثے کی نمائش 6 دسمبر کو ہو گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Dec 4, 2022

لاہور (گوادر پرو) چین پاکستان ثقافتی تعلقات کے فروغ اور اسے  مزید بہتر بنانے  کے اقدامات کے تحت چین کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی نمائش 6 دسمبر (منگل) کو آرٹ گیلری، الحمرا آرٹس کونسل، لاہور میں منعقد ہو گی ۔  اسے پاکستان میں ایک بھرپور ثقافت اور ورثے کے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

چینی قونصلیٹ لاہور کے زیراہتمام چین کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی نمائش کا انعقاد کیا  جا رہا  ہے۔

گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین نے کہا کہ یہ نمائش لاہور کے لوگوں کو ہزاروں سالوں پر محیط چینی غیر محسوس ورثے کے جوہر کے بارے میں بصیرت فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے جو کہ عقائد سے متعلق غیر طبعی فکری دولت،  روایات اور رسم و رواج  پر مشتمل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ نمائش لوگوں کو چین کی شاندار تہذیب کے بارے میں روشناس کرائے گی جو چین کی قابل فخر تاریخ ہے۔

اسی سال اکتوبر میں  چینی قونصل جنرل لاہور نے لاہور میں پاکستان (چین) شیڈونگ چیمبر آف کامرس (پی سی ایس سی سی) کی عمارت میں ''چائنا انٹیجیبل کلچرل ہیریٹیج'' نمائش کی تقریب رونمائی بھی کی۔

تقریب میں  چین کے   ڈپٹی قونصل جنرل کاو کے، پی سی ایس سی سی کے نائب صدر چینگ ژیاونگ، سینئر میڈیا پرسن پی جے میر،  سیکرٹری جنرل پاکستان چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن (پی سی ایف اے)  خیبر پختونخوا سید علی نواز گیلانی ،  جنرل سیکرٹری پی سی ایف اے پنجاب  عثمان شاہجہان کے علاوہ  پی سی ایس سی سی کے سینئر ممبران  و دیگر نے شرکت کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles