En

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل سی آر سی سی کے تعمیر کردہ جدید ترین اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

By ظفرحسین | China Economic Net Nov 20, 2022

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل سی آر  سی سی کے تعمیر کردہ جدید ترین اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گاپاکستان کے محمد سیف اعجاز (درمیان) لوسیل اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لے رہے ہیں – یہ اسٹیڈیم 2022 ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔

بیجنگ: چائناریلوے کنسٹرشنکارپوریشن)سی آرسی سی( نے قطر 2022 ورلڈ کپ فائنل کے لیے مرکزی اسٹیڈیم تعمیر کیا ہے۔ یہ جدید ترین اسٹیڈیم قطر کےساحلی شہر لوسیل میں واقع ہے۔

ایک پاکستانی کنٹریکٹ منیجر، محمد سیف اعجاز چینی کمپنی چائناریلوے کنسٹرشنکارپوریشن)سی آرسی سی(  کے ساتھ کام کر رہے ہیں جنہوں نے اس پراجیکٹ میں حصہ لیا اور گرم موسم کے باوجود اپنے ساتھیوں کی بھرپورمحنت کو سراہا۔
سیف اعجاز کے مطابق "اتنے بڑے تعمیراتی منصوبے میں حصہ لینے کا یہ میرا پہلا تجربہ تھا اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ موقع ملا، یہ منصوبہ نہ صرف قطر بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مجسميت  کی حیثیت  کی مانند ہے، یہ مستقبل میں میرے کیریئر میں مدد فراہم کرے گا"
اس سوال کے جواب میں کہ ان کے لیے اس منصوبے میں شامل ہونے کے جذبات اور نئی دریافت کیا تھیں، انھوں نے جواب دیا کہ اگرچہ قطر ایک چھوٹا ملک ہے لیکن وہ قطر کا دورہ کرنے کے لیے بہت پرجوش تھے کیونکہ یہ ان کا پہلا دورہ تھا جس نے انھیں ان کی روایات، ثقافت اور وہاں کا ماحول جاننے میں مدد فراہم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہاں تقریباً 5 سال گزارے جہاں مقامی قانون کے مطابق ہر کسی کے ساتھ بغیر کسی امتیاز کے یکساں سلوک کیا جاتا تھا چاہے آپ غیر ملکی ہو یا مقامی شہری برابری کی بنیاد پر انصاف ہوتاہے۔      

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل سی آر  سی سی کے تعمیر کردہ جدید ترین اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل منعقد کرنے والے اسٹیڈیم، لوسیل اسٹیڈیم میں تعمیر کنندگان کی تصویری دیوار۔

سیف نے کہا " ہمارے لیے سب کچھ چیلنجنگ تھا کیونکہ فیفا اس پروجیکٹ پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ جبکہ ہم 300 سے زائد ذیلی کنٹریکٹرز کو ہینڈل کر رہے تھے جن کے ساتھ ہم نے کامیابی سے کام کیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے سینئرز بہت مہربان،نفیس اور مددگار تھے خاص طور پر چینی فیلوز جنہوں نے میری بہت مدد کی۔ اور ہر قدم پر مسلسل رہنمائی کرتے رہے۔ میں اپنے چینی ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہوں جنہوں نےمجھے بہت زیادہ اعتماد فراہم کیا" ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان کے اور ان کی چائناریلوے کنسٹرشنکارپوریشن)سی آرسی سی( کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے ایک ایسے گراؤنڈ کی تعمیر میں حصہ لیا جہاں فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ چینی کنٹریکٹر نہ صرف مالی طور پر مضبوط ہیں بلکہ تکنیکی طور پر بھی بہت اچھے اور محنتی ہیں۔
"ہم نے اس منصوبے کو آسانی سے اور بروقت مکمل کیا اور مجھے یقین ہے کہ اگر یہ پروجیکٹ کسی اور غیر ملکی کمپنی کو دیا جاتا تو یہ ان کے لیے نہ صرف مالی بلکہ تکنیکی طور پر بھی مشکل ہوتا، چینی اسٹیل کنٹریکٹرز نے بہت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا کیونکہ اس پورے منصوبے میں اسٹیل کا استعمال سب سے مشکل کام تھا۔ میں اپنی چینی کمپنی کو یہ ٹھیکہ دینے کے قطر حکومت کے فیصلے کو سراہتا ہوں"۔
چینی کمپنی چائناریلوے کنسٹرشنکارپوریشن کے ساتھ 10 سال سے کام کرنے والے 42 سالہ سیف نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ چینی کارکن بہت محنتی اور پیشہ ور ہیں لیکن کام کے دوران وہاں  چینی زبان کا نہ آنا ہی واحد رکاوٹ تھی، انہوں نے مزید کہا کہ وہاں موجود تمام ورکرز اس مسئلے کو چینی انجینئرز کے ذریعے حل کیا جنہوں نے ترجمہ کر کے سب کی مدد ۔واضح رہے کہ چینی انٹرپرائز چائناریلوے کنسٹرشنکارپوریشن نے قطر 2022 ورلڈ کپ فائنل کے لیے مرکزی اسٹیڈیم بنایا ہے اور اس اسٹیڈیم میں دیگر اہم میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ یہ اسٹیڈیم قطر کے ساحلی شہر لوسیل میں واقع ہے جو دارالحکومت دوحہ سے 20 کلومیٹر دور ہے۔
 فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل سی آر  سی سی کے تعمیر کردہ جدید ترین اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

فیفا ورلڈ کپ 2022 فائنل کی میزبانی کرنے والااسٹیڈیم ، لوسیل اسٹیڈیم

 

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles