En

چین اور پاکستان کی کمپنیاں تجارت، مالیات میں تعاون  کو فروغ  دیں گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 17, 2022

شنگھائی  (چائنا اکنامک نیٹ)   6 نومبر کو شنگھائی میں منعقدہ چین پاکستان  مالیاتی اور تجارتی تبادلے کے فورم میں چین اور پاکستان کی کمپنیوں نے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
 
فورم پر چین پاکستان کراس بارڈر ای کامرس (بوژو) لائیو سٹریمنگ بیس کا منصوبہ شروع کیا گیا۔
 
 
فورم کے ایک منتظم، شنگھائی ہیوگوان کلچر میڈیا کے ڈائریکٹر  چاؤ  چی  جیانگ کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک کمپنی رجسٹر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) پاکستان کے تعاون سے  ای کامرس  بیسچین میں مزید پاکستانی مصنوعات متعارف کرائے گا۔
 
چینی درآمد کنندگان، شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور یو بی ایل بھی پاکستان سے سمندری خوراک کی درآمد کو بڑھانے کے ارادے پر پہنچ گئے۔ اگر کراچی اور شنگھائی کے درمیان براہ راست کارگو چارٹر فلائٹ کھولی جائے تو یہ سالانہ ایک بلین یوآن سے زیادہ کا کاروبار بن سکتا ہے۔

 چاؤ نے چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این)   کو بتایا کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) کے پہلے سیشن کے بعد درآمد شروع ہو گئی ہے، لیکن سمندری خوراک کی پیداوار اور چین کی وسیع مارکیٹ میں پاکستان کے فوائد کے پیش نظر مزید مواقع حاصل کرنا باقی ہیں۔
 
بینکنگ،فنانشل انوسٹمنٹ ،زراعت، آٹوموبائل، آبی اور تجارت کے شعبوں میں متعدد کمپنیاں بھی دو طرفہ مواقع متعارف کرانے کے لیے موجود تھیں۔
 
دو طرفہ سرمایہ کاری اور کاروباری تبادلوں کو مزید بڑھانے کے لیے یو بی ایل نے ایک درجن سے زائد چینی شرکاء کو چین پاکستان اعزازی مشیر کے  سرٹیفکیٹس سے نوازا جو طویل عرصے سے چین پاکستان دوستی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles