En

چین اور پاکستان کے درمیان ٹی سی ایم تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 11, 2022

بیجنگ  (چائنا اکنامک نیٹ) چین کے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے ایک بیان کے مطابق  26 اکتوبر کو ایک چینی  ایجوکیشن  گروپ اور ایک پاکستانی یونیورسٹی کے درمیان طبی تعاون سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

  چین کے  تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ (TIEG) اور پاکستان کی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور (IUB) کے درمیان  مفاہمتی  یاداشت  پر دستخط کیے گئے، اس  کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان روایتی چینی ادویات (TCM) میں تعاون کو فروغ دینا ہے،   ان خیالات کا اظہار تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ (TIEG)  کے  اوورسیز آپریشن سینٹر کے وائس ڈائریکٹر چھو ہائی تیاو   نے چائنا اکنامک نیٹ  کو    انٹرویو میں   کیا۔
 

 نائب ڈائریکٹر نے کہا تعاون کو جزوی طور پر چین پاکستان ہیلتھ کوریڈور سے تقویت ملی ہے،دونوں ممالک کے درمیان  ٹی سی ایم    تعاون کچھ عرصے سے جاری ہے اور ہم اسے تعلیمی تعاون کے ذریعے آگے بڑھانا چاہیں گے۔ 
 
 سی ای این سے بات کرتے ہوئے چھو نے کہا کہ پہلا قدم یہ ہے کہ پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ چین پاکستان میڈیکل سنٹر کی تعمیر اور ٹی سی ایم ٹیلنٹ کو تکنیکی، انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ سطحوں پر پروان چڑھایا جائے۔  تعلیم کو صنعت کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے مزید کیا جائے گا، جیسا کہ  ٹی سی ایم  کے لیے تعلیمی اور صنعتی معیارات وضع کرنا،  انہوں نے  مزید کہا کہ گروپ کے پاس اس مقصد کے لیے کام کرنے کے لیے تقریباً 20 بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم ہے۔
 
سکول آف فارمیسی آف لانژو یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈین  پروفیسر ڈاکٹر یانگ زیگ ینگ نے ایک تحریری انٹرویو میں سی ای این  کو بتایا اس طرح کا معاہدہ پاکستان کی موجودہ طبی تعلیم کا ضمیمہ ہو سکتا ہے۔  پاکستان میں کچھ یونیورسٹیاں روایتی ادویات جیسے  ٹی سی ایم پر کورسز پیش کرتی ہیں۔ روایتی ادویات کے بارے میں علم کچھ پاکستانی میڈیکل سکولوں میں فارمیسی کے کورس میں ظاہر ہو سکتا ہے۔
  
2017 میں پاکستان کے پودوں کی دولت سے مالا مال صو بہ  گلگت بلتستان میں ا دویاتی  پودوں  کی فیلڈ اسٹڈی کرنے کے بعد  ڈاکٹر یانگ نے 2021 کے ایک انٹرویو میں  سی ای این کو بتایا کہ پاکستان میں ا دویاتی   پودوں کی ہزاروں اقسام ہیں، اور یہ کہ ملک صحت سے متعلق دونوں لحاظ سے کم ہے۔ اور  ا دویاتی   پودوں کا معاشی استعمال  روایتی جڑی بوٹیوں کی ادویات کا ایک لازمی حصہ ہے۔
 
 چھو ہائی تاونے کہا پاکستان میں ہربل میڈیسن  کا صرف ابتدائی مطالعہ اور اطلاق ہے،پروسیسنگ کے دوران بہت  سی  قیمتی جڑی بوٹیوں کے پودے ضائع ہو جاتے ہیں، مل کر کام کرنے سے، ہم ایسے وسائل کا بہتر استعمال کر سکتے ہیں اور مزید دریافت کر سکتے ہیں۔ 
 
 چھو نے کہا کہ امید ہے کہ  ٹی سی ایم  ایجوکیشن ور پاکستان میں صنعتی تعاون سے  مقامی لوگوں کو سستی طبی خدمات میسر آئیں گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles