En

کلاؤڈ پویلین کا آغاز، پاکستان آئندہ سی آئی آئی ای کے لیے تیار

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 31, 2022

شنگھائی(چائنا اکنامک نیٹ)پاکستان نے اگلی 5 ویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے لیے  تجارتی تبادلے، سرمایہ کاری ماحول، اہم  خصوصیت رکھنے والی صنعتوں اور سیاحت پر مشتمل ایک آن لائن قومی پویلین کا آغاز کردیا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے مطابق کلاڈ پویلین نے پاکستان کو ابھرتی مارکیٹ کے طور پر پیش کیا ہے۔

چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے چائنا اکنامک نیٹ کو خصوصی انٹرویو  میں  کہا کہ ہم مختلف تجارتی میلوں میں شرکت کے منتظر ہیں، خاص طور پر اس نومبر میں شنگھائی میں ہونے وا لی  آئندہ  5ویں  سی آئی آئی ای  میں۔

5 سے 10 نومبر تک طے شدہ، 5ویں  سی آئی آئی ای  دنیا بھر کی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش، اپنے برانڈز کو فروغ دینے اور دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں مزید کاروباری شراکت داروں کو تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر ے گی ۔ ایکسپو نے حال ہی میں اپنی کلاؤڈ سیریز کا آغاز کیا، جو آن لائن قومی نمائش اور ڈیجیٹل  سی آئی آئی ای   پلیٹ فارم پر مشتمل ہے۔

چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سن چنگھائی نے کہا کہ آن لائن ملکی نمائش میں کل 30 ممالک نے حصہ لیا ہے جو کہ اب آزمائشی طور پر چل رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ  یہ پلیٹ فارم ایک آف لائن نمائش کے مقابلے کا دورہ کرنے کا تجربہ پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔
 
  سفیر نے کہا ٹی ڈی اے پی  ذرائع کے مطابق پاکستان میں 60 ملین سے زیادہ افرادی قوت کا ایک بڑا ذخیرہ ہے، اور 150 ملین سے زیادہ صارفین کی ٹیلی ڈینسٹی بڑھ رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان زراعت، ٹیکسٹائل، جوتے، دواسازی، کھیلوں کے سامان، پیکیجنگ، آئرن اور اسٹیل کی عالمی منڈی میں اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے  ہم چین اور دنیا کے ساتھ اپنی تجارت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔سفیر نے  کہا کہ چین پہلے ہی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور گزشتہ سال دوطرفہ تجارتی حجم ریکارڈ سطح پر پہنچا۔

سی آئی آئی ای جیسے اہم پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ  بڑھتے ہوئے چین پاک تجارتی  اور سرمایہ کاری   تعاون کی بدولت، حالیہ برسوں میں چین کو پاکستان کی مجموعی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles