چین کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے300,000 یوآن مالیت کے امدادی سامان کا عطیہ
ناننگ (چائنا اکنامک نیٹ) چین کی جانب سے 300,000 یوآن مالیت کی انسانی امداد کی ایک کھیپ پاکستان بھیج دی گئی۔ سامان کی کھیپ گزشتہ جمعہ کو روانہ کی گئی اور سمندری راستے سے کراچی پورٹ پہنچے گی۔
ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا گوانگ شی برانچ کی طرف سے عطیہ کردہ سامان 4,286 کمبلوں پر مشتمل ہے جو پاکستان میں سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا گوانگ شی برانچ کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین وانگ لی نے قدرتی آفت سے متاثرہ پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوانگ شی کے لوگوں کی طرف سے عطیہ کردہ سامان ان کی مشکلات پر قابو پانے میں مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جلد بحالی کی بھی خواہش کی۔
چین میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف احمد فاروق نے آن لائن تقریب میں شرکت کی اور گوانگ شی کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان وصول کرے گا۔