En

سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس چین کی ترقی،   دنیا کی خوشحالی کو فروغ دے گی،معین الحق

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 16, 2022

بیجنگ  (چائنا اکنامک نیٹ)  چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا  ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس چین کی ترقی اور دنیا کی خوشحالی کو فروغ دے گی۔
 
سفیر نے کہا کہ یہ کانگریس چین کی جاری ترقی اور  ڈویلپمنٹ کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھے گی۔
 
 مجھے امید ہے کہ یہ کانگریس چین پاکستان تعلقات کے فروغ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی اور ہم اس کی مکمل کامیابی کے خواہش مند ہیں، یہ نہ صرف چین کی ملکی سیاست، معیشت کے لیے اہم فیصلے کرے گی بلکہ چینی اقتصاد ی ترقی  کے لیے مستقبل کی رفتار بھی طے کرے گی۔ 
 
انہوں نے مزید کہا کہ سی پی سی کی قیادت میں چین نے شاندار ترقی اور  ڈویلپمنٹ  حاصل کی ہے۔
 
 چین نے اپنے معاشرے اور اپنی معیشت کے تمام پہلوؤں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں واقعی مواصلاتی نقل و حمل، تیز رفتار ٹرین، صنعتی ترقی، زراعت، جدت  کاری کے شعبوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے پیمانے اور وسعت، ماحولیات  کا  تحفظ  اور ایجوکیشن سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ 
 
انہوں نے کہا کہ پاک چین مستقبل کے تعلقات زندگی کے تمام شعبوں میں بہت روشن اور بہت امید افزا ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles