چینی تاجروں کی پنجاب کے خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی
شنگھائی (گوادر پرو ) پاکستان میں دنیا میں سب سے زیادہ آزاد تجارت اور سرمایہ کاری کا نظام موجود ہے اور ممکنہ طور پر یہ جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ آزاد ہے۔ خصوصی اقتصادی زون کا قیام پاکستانی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے ایف ڈی آئی۔ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کے بارے میں اپنے چینی دوستوں کی سمجھ میں اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار کو شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حید نے کیا۔
پنجاب (پاکستان) پر وائی آر ڈی ریجن (چین) پنجاب کے ٹارگٹڈ خصوصی اقتصادی زونزمیں سرمایہ کاری کے مواقع پر ویبنار پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (PBIT) اور شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا - پی بی آئی ٹی کے سی ای او جلال حسن نے افتتاحی کلمات میں بتایا کہ پنجاب میں دس اسپیشل اکنامک زونز ہیں اور مزید اکنامک زونز اور انٹرپرائزز پائپ لائن میں ہیں۔
سی ای او کا ماننا ہے کہ سی پیک حکومت اور پاکستان کے عوام کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ''ہمیں سی پیک کے تحت سبز سرمایہ کاری سے متعلق پالیسی کو تراشنے پر بھی غور کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان اگلے چند سالوں تک پاکستان کی بحالی پر کام کرے گا، جو سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
پی بی آئی ٹی میں چائنہ اینڈ ساؤتھ ایسٹ ڈیسککے سربراہ سہیل قادری نے مزید کہا کہ پنجاب کے ایس ای زیڈز ٹیکسٹائل، زراعت، فوڈ پراسیسنگ، ایف ایم سی گیٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی جیسے اہم صنعتی شعبوں کے مرکز ہیں۔ پنجاب میں خصوصی اقتصادی زونز کی زمہ دار یوں کامیابیاں، کلیدی منصوبے، سروس کا مواد، ترجیحی پالیسیاں وغیرہ شامل ہیں۔
تقریباً 50 چینی کمپنیوں نے ویبینار میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مخصوص زمین سے متعلق پالیسیوں، روزگار کی پالیسیوں، اور فوٹو وولٹک پاور اور توانائی کے منصوبوں کی پالیسیوں کے بارے میں سوالات اٹھائے۔ نمائندوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اس حوالے سے مخصوص پالیسیاں اور کامیاب کیسز ہیں اور چین کے تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
