En

چین کا وائی 20 طیارہ انسانی ہمددری امداد لیکر   پاکستان  پہنچ گیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 31, 2022

کراچی  (گوادر پرو)  چین کی فضائیہ نے 30 اگست کو پاکستان کو انسانی   ہمددری امداد   پہنچانے کیلئے    وائی 20 طیارہ روانہ کیا، جس میں 3000 خیمے بھی شامل  تھے  تاکہ ملک کے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں امداد اور بحالی کا کام کیا جاسکے۔

14 جون سے پاکستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں 1000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگ بھگ 10 بلین ڈالر ہے۔

پاکستان شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہونے کے بعد جس سے بنیادی ڈھانچے کی تباہی، متاثرین کی بے گھری  اور اموات شامل ہیں، چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے بھائی چارے کے عزم اور ایک ذمہ دار عالمی طاقت  اور  ذمہ داریوں کی تکمیل کے طور پر امداد کی فراہمی شروع کی ہے۔.

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے چین کے اس اقدام کی تعریف کی جب اس نے سیلاب اور املاک کی تباہی سے متاثرہ پاکستان کو ریلیف اور نقد امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا، جس نے جون کے وسط سے ہزاروں افراد کو بے حال کر دیا ہے۔

سندھ میں سماجی کارکن ضمیر خدابخش نے کہا کہ محاورہ ''ضرورت مند دوست درحقیقت دوست ہوتا ہے'' چین  کے حوالے سے  یہ کہاوت بہترین  ہے کیونکہ جب بھی پاکستان قدرتی آفت میں ڈوبتا ہے تو وہ ہمیشہ اپنی انسانی امداد کا مظاہرہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی دوستی کی کوئی حد نہیں ہے۔

بلوچستان میں سیلاب زدہ زلیخا بی بی نے بتایا کہ میرے شوہر ایک چینی کمپنی میں کام کرتے ہیں اور جس دن سے کمپنی کو یہ حقیقت معلوم ہوئی کہ طوفانی بارشوں کے باعث ہمارا گھر گر گیا ہے، ہمیں روزمرہ کی ضروریات زندگی کے ساتھ رہنے کے لیے دوسرا گھر دیا گیا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles