En

چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹریل اکیڈمک انٹیگریشن الائنس کی تیاری کا کام شروع

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 31, 2022

بیجنگ (چائنا اکنامک نیٹ)چائنا-پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹریل اکیڈمک انٹیگریشن الائنس (پریپریٹری) کے سیکرٹری جنرل محمد عمار نے کہا ہے کہ چین پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹریل اکیڈمک انٹیگریشن الائنس کی تیاری کا کام شروع ہو گیا ہے، اگلے 3 سے 5 سالوں میں ہم پاکستان میں 30,000 سے 50,000 ہنر مند نوجوانوں کو پروان چڑھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مباحثے میں کیا ۔

 
مباحثے میںپیشہ ورانہ تعلیم میں چین-پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹریل ایجوکیشن انٹیگریشن کوآپریشن کی تلاش پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس مباحثے کا اہتمام چین میں پاکستانی سفارتخانے کی میزبانی میں تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے کیا اور یہ چین-پاکستان ٹی وی ای ٹی تعاون اور ترقی پر ہونے والے سیمینار کا حصہ تھا ۔
 
 انہوں نے مزید کہا یہ نوجوان سی پیک کی تعمیر کی ضروریات کو پورا کریں گے ۔ اس کے علاوہ، الائنس کے تحت چائنا پاکستان ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ایمپلائمنٹ ریسرچ سینٹر قائم کیا جائے گا اور مستقبل میں پاکستان کے ساتھ ساتھ ایس ای او ممالک میں ہنر مند نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی پیشہ ورانہ مہارت کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

 ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ساجد بلوچ،کے مطابق مستقبل میں پاکستان میں خاص طور پر خصوصی اقتصادی زونز اور سی پیک منصوبوں میں اعلیٰ مہارتوں کے ساتھ 10 لاکھ افرادی قوت کی ضرورت ہوگی۔

 انہوں نے کہا پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کے قومی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے لیے پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت بہت اہم ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان میں افرادی قوت میں سرمایہ کاری کریں۔

معلوم ہوا ہے کہ اس اتحاد کے ذریعے پاکستان اور چین اعلیٰ درجے کے بین الاقوامی پیشہ ورانہ معیارات، نصابی معیارات اور ڈیجیٹل نصاب کے وسائل کی تعمیر، پاکستان میں ووکیشنل کالجوں کے لیے اساتذہ کی تربیت، پاکستانی نوجوانوں کو زبان اور ہنر کی تربیت فراہم کرنے،پاکستان میں چائنا پاکستان انٹرنیشنل کالج اور چائنا-پاکستان سینٹر آف ایکسی لینس فار ووکیشنل ایجوکیشن کی تعمیر ، بین الاقوامی سائنسی تحقیقی تعاون کے منصوبے، بین الاقوامی مہارت کے مقابلوں کا انعقاد، انٹرنیشنل اسکول-انٹرپرائز تعاون کا فروغ اور انڈسٹریل ایجو کیشن کے انضمام کے منصوبوں کی نمائندگی، چین آنے والے پاکستانی اساتذہ اور طلباء کی تربیت اور روزگار وغیرہ میںمشترکہ کوششیں کریں گے۔

 چین میں پاکستانی سفارتخانے کی ایجوکیشن اتاشی عفیفہ شاجیہ اویس نے چائنا اکنامکن نیٹ کو انٹر ویو میں بتایا کہ حالیہ کئی سالوں میں چین پاکستان پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون میں تیزی آ رہی ہے۔ سی پیک کی تعمیر نے پیشہ ورانہ تعلیم کی ترقی میں تیزی لائی ہے، اور اس پیغام کو لوگوں نے محسوس کیا ہے۔

 انہوں نے کہا اس سے گلگت بلتستان سے گوادر تک مواقع کا ایک سمندر آئے گا۔ اپنے دیہی بحالی کے منصوبے میں ہم نوجوانوں کو نہ صرف ان کی روز گار کے لیے بلکہ صنعتوں کو رواں دواں رکھنے کے لیے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہمکر سکتے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles