En

سی پیک سے پاکستان میں 80,000 ملازمتیں پیدا ہوئیں،سفیر نونگ رونگ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 30, 2022

اسلام آباد (گوادر پرو)پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) نے پاکستانیوں کے لیے 80000 سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے ہیں ۔

 وہ پیر کو پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ ( پی سی آئی ) کے زیر اہتمام آنے والی 20ویں نیشنل کانگریس آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ( سی پی سی ) کے حوالے سے "فرینڈز آف سلک روڈ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

نونگ رونگ نے بتایا کہ جون 2022 تک تقریباً 19 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے 27 سی پیک منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت مزید 27 منصوبے جن کی مجموعی سرمایہ کاری تقریباً 7.7 بلین ڈالر ہے اب تعمیر کے مرحلے میں ہے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا کہ چین کا عروج ایکشاندار مثال ہے۔ یہ مقصد چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا سچا اور قابل اعتماد دوست ہے۔ کھر نے مزید کہا کہ ہمارے تعلقات خاص ہیں کیونکہ ان کی جڑیں دونوں ممالک کے لوگوں کے اخلاق سے جڑی ہوئی ہیں۔ 

چیئرمین پی سی آئی سینیٹر مشاہد حسین نے سیلاب اور املاک کی تباہی سے متاثرہ پاکستان کو ریلیف اور نقد امداد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ، سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حسین نے مزید کہا کہ آہنی بھائیو ں اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داروں کے طور پر چین اور پاکستان ہمیشہ بہت سے چیلنجوں میں ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑ ے ہوئے ۔ 

سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہا کہ سی پیک نے مختلف میگا پراجیکٹس میں ملازمتیں فراہم کرکے خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کول پن بجلی ونڈ اور سولر ریسورسز کی بنیاد پر 6000 میگاواٹ سے زائد کے پاور پراجیکٹس کو تیز رفتار بنیادوں پر بنا کر شروع کیا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں سی پیک کے تحت بجلی کے منصوبوں نے بجلی کی قلت کو فوری طور پر دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سینیٹر انور کاکڑ نے کہا کہ 1970 کی دہائی کے آخر سے غربت میں کمی کے نتائج میں عالمی سطح پر چین نے غربت میں 70 فیصد سے زائد کمی کی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles