En

چینی بینک بھی وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے عطیات جمع کر  نے والے بینکوں میں شامل

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 29, 2022

اسلام آ باد (گوادر پرو)وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ  2022 کے لیے عطیات جمع کر  پاکستان کے  تینتیس بینکوں میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) اور بینک آف چائنا (بی او سی) بھی  شامل ہیں ۔

  حکومت پاکستان نے ملک کے کئی حصوں میں طوفانی بارشوں اور اچانک سیلاب سے متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے فلڈ ریلیف فنڈ قائم کیا ہے۔

  پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق، فنڈ کا انتظام نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کرتا ہے جبکہ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو فنڈ کے اکاؤنٹس کو برقرار رکھے گا۔

  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ اکاؤنٹ  2022   کھول دیا ہے جب کہ تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں نے بھی فنڈ کا اکاؤنٹ کھول دیا ہے اور  ملک بھر میں ان کی تمام شاخوں میں چیک، پے آرڈر اور ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے عطیات/  نقدی جمع کروائی جا سکتی ہے ۔

  پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے دنیا بھر سے عطیات کی بارش ہو رہی ہے کیونکہ پاکستان میں تین کروڑ سے زائد افراد تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

  اس سے قبل پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ چین ہنگامی انسانی امداد کی ایک کھیپ فراہم کرے گا، جس میں 25,000 خیمے اور دیگر اشد ضرورت کے سامان کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے لیے 300,000   ڈالر کی ہنگامی نقد امداد بھی شامل ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles