En

گوادر تب اور اب،ایک تقابلی جائزہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 27, 2022

گوادر (گوادر پرو)اگر ماضی سے موازنہ کیا جائے توگوادر اپنے نقطہ نظر اور عوامی زندگی کے حوالے سے ایک مثبت تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ یہ اب بھی نمایاں   تبدیلی کے مرحلے میں ہے۔ گوادر کے لوگ اپنے معیار زندگی، معاش، کاروبار اور سماجی و اقتصادی  میں ایک عملی اور امید افزا تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔ اس کا کریڈٹ واقعی چین کی قیادت میں ہونے والی پیش رفت کو جاتا ہے۔

یہ الگ بات ہے کہ گوادر ایک چھوٹے سے ماہی گیروں کے شہر سے تجارتی اور سیاحتی مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے۔ بلاشبہ، ترقی ایک   وقت لینے والا عمل ہے  اور یہ کہنا  غلط نہیں ہوگاکہ گوادر پاکستان کے لیے تجارتی مشعل بردار ہونے کے لیے تیار ہے۔ اس عرصے کے دوران بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی بڑی حد تک بندرگاہ کی تعمیر کے ابتدائی دور میں شروع کی گئی   اور بعد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے اس میں اضافہ کیا گیا تھا۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی بدولت 2015 کا عرصہ خاص طور پر گوادر کے لیے واٹرشیڈ لمحہ تھا۔ بندرگاہ کو فعال کرنے کے علاوہ چین نے گوادر میں کئی اقدامات کیے ہیں۔ ایسٹ بے ایکسپریس وے (ای بی ای ڈبلیو)، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے)، چائنا پاکستان ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (پی سی وی ٹی آئی)،  300 بیڈ کا   چائنا پاکستان فرینڈ شپ ہسپتال، 1.2 ملین گیلن  کا (ایم جی ڈی) ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ، اور ایک بڑی تعداد دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں میں سے کچھ چین کی مالی اعانت سے چلنے والی اسکیمیں ہیں۔ ان میں سے بہت سے منصوبے جیسے  ای بی ای ڈبلیو اور  پی سی وی ٹی آئی فعال  ہیں۔ دیگر جلد مکمل ہونے کی امید ہے۔

2013 میں گوادر   بندرگاہ پر چین  کی نگرانی کے بعد سے مقامی کمیونٹی کو متعدد براہ راست اور بالواسطہ فوائد کی پیشکش کی گئی ہے۔ روزگار کے متعدد مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ صنعت کاری کے جاری عمل سے خصوصاً گوادر فری زون میں ہزاروں اضافی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ مزید یہ کہ بالواسطہ طور پر گوادر کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ شہر میں رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں کو فروغ دیا گیا ہے۔  سی  پیک کی وجہ سے غیرمتوقع مارکیٹنگ کی بدولت سیاحت کے شعبے  کو فروغ ملا  ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ، گوادر  میں متعدد سماجی بہبود کے پروگرا م جاری ہیں، جیسے گوادر ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر، جس کا مقصد  ٹیلنٹ کی  ترقی، خواتین کو بااختیار بنانا، اور غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔ مزید برآں   منصوبے بالآخر مقامی لوگوں کو خود کفیل بنا سکتے ہیں۔ چین اب تک ضلع گوادر میں 7000 سولر پینلز لگا چکا ہے تاکہ مقامی صارفین کو موثر بجلی فراہم کی جا سکے۔

گوادر بندرگاہ کنٹینرز، بلک کارگو اور ایل پی جی جہازوں کو پروسیس کرنے کی قابل ذکر صلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔ سالانہ لاکھوں کارگو پراسیس کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں، ایک ویب پر مبنی کسٹم (weboc) سروس بھی قائم کی گئی ہے، جو کلیئرنس کے عمل کو تیز کرے گی۔ گوادر فری زون میں پاکستان اور بیرون ملک سے 50 سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اور آپریشنل مرحلے میں ہیں۔ مینوفیکچرنگ/ پروسیسنگ کے شعبے زراعت سے لے کر تجارت، فوڈ پروسیسنگ، کیمیائی کھاد، دھاتی پروسیسنگ اور زرعی پیداوار تک ہیں۔

جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس فری زون میں سائنسی تحقیقی لیبارٹری گوادر کے ماحول کے لیے سازگار پودوں کی نئی اقسام کی تلاش کے لیے جدید تکنیکوں پر بے لوث کام کر رہی ہے۔ اب تک وہ کیلے کی کئی اقسام کاشت کر چکے ہیں۔ انجیر اور کنگ گراس جیسے دیگر پودوں کی کاشت جو بظاہر ناقابل عمل نظر آتی ہے   مقامی کسانوں کے لیے روز گار کی نئی راہیں تلاش کرنا ممکن بنا رہا  ہے۔

تجارتی سرگرمیوں کے انتظام کے علاوہ، چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی)، جو گوادر پورٹ اور فری زون کی مرعات  یافتہ اور آپریٹر ہے، نے بندرگاہ کے احاطے کے اندر اور اس سے باہر سماجی شعبے میں متعدد اقدامات کیے ہیں۔ فقیر کالونی میں لڑکیوں کے لیے چائنا پاکستان ہائی اسکول، جو سی او پی ایچ سیکے زیر انتظام ہے، تعلیم کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا ہے۔

ویمن گارمنٹس فیکٹری اور فری زون میں بکریوں کا فارم، مہارتوں میں اضافے کے علاوہ مقامی مزدوروں کے لیے روز گار کا ذریعہ ہیں۔ اس کے علاوہ سی ایس آر کے فریم ورک کے تحت گوادر میں کام کرنے والے چینی کاروباری ادارے اپنے مقامی بھائیوں کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔ اس سال کے شروع میں سیلاب کے دوران سی او پی ایچ سی گوادر کے مضافات میں خاندانوں تک پہنچی۔ 1000 متاثرہ خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ ماہی گیری کے جال مقامی ماہی گیروں کو دیے گئے۔ سماجی خدمات کے علاوہ چین نے گوادر کی ادارہ جاتی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بھی کوششیں کی ہیں۔ گوادر پولیس کو ان کی  صلاحیت بڑھانے کے لیے موٹر سائیکلیں اور لیپ ٹاپ دیے گئے ہیں۔ صاف اور سرسبز گوادر کے حصول کے لیے چائنا پاکستان فرینڈ شپ فاریسٹ قائم کیا گیا جہاں 50 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ اس سے گوادر کے قدرتی ماحول میں بہتری آئی ہے۔

 یہاختتام  نہیں ہے۔ گوادر ابھی تک اپنی پوری صلاحیت حاصل نہیں کر سکا۔ بریک واٹر کی تعمیر، بندرگاہ کے ڈریجنگ کے عمل کی تکمیل اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آپریشنل ہونے سے گوادر بندرگاہ حقیقی معنوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کا انجن ثابت ہوگی۔ گوادر فری زون کی صنعت کاری سے پاکستان کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ فری زون میں مینوفیکچرنگ کے آغاز سے پاکستان جنوبی ایشیا میں پیداواری مرکز بن کر ابھرے گا۔ برآمدات بڑھیں گی، پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی اور غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles