En

ہینگنگ ایگریکلچرل گروپ کو افریقہ سے خام ادویات کا پہلا کنٹینر موصول

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 25, 2022

اسلام آباد  (گوادر پرو)  گوادر میں   ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک  تعمیر کرنے والے چین کے ہینگنگ ایگریکلچرل گروپ کو افریقہ سے خام ادویات کا پہلا کنٹینر موصول ہو گیا۔یہ بات  ر وپ کے  ایک سینئر اہلکار نیبدھ کو گوادر پرو  کو  بتائی۔

اہلکار نے کہا کہ  ہم ادویات  کو چین بھیجنے کے لیے گوادر میں پراسس کریں گے۔ ہم بنیادی طور پر ایک سپلائی چین مینجمنٹ کمپنی ہیں اور چین کو آگے کی برآمد کے لیے ہماری گوادر کی سہولت میں دواسازی اور زرعی سامان  کو پراسسکرنا چاہتے ہیں، اہلکار نے مزید کہا اس وقت ہم گوادر فری زون میں تعمیراتی مرحلے میں ہیں۔ 

ہینگنگ ایگریکلچرل گروپ کا مقصد پاکستان میں زراعت اور گلہ بانی  کو صنعت بنانا ہے۔ یہ گروپ پاکستان کے دیگر حصوں سے زرعی سامان اور مویشیوں کی خریداری   کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی گوادر میں پروسیسنگ اور چین کو برآمد کر سکیں۔ اس گروپ سے گوادر اور ملک کے باقی حصوں میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے متعدد مواقع پیدا کرنے کی توقع ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جون میں  ساحلی  شہر کے دورے کے دوران گوادر میں ہینگنگ   ایگریکلچرل  پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ خام ادویات کے پہلے کنٹینر کی آمد سے پاکستان کے فارماسیوٹیکل پروسیسنگ سیکٹر اور چین کو پاکستان کی برآمدات میں ایک نیا باب کھلے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles