En

لاہور اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی شدید مذمت

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 10, 2022

اسلام آباد (گوادر پرو) لاہور اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن (ایل او سی اے ) نے پیر کو امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر پیلوسی کے دورہ تائیوان کی شدید مذمت کی ہے۔

ایل او سی اے کے عہدیداروں نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ پیلوسی کا دورہ تائیوان کا بیوقوفانہ اقدام چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی، آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچانا اور علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

ایل او سی اے کے صدرلوا جیانشوے نے مذمتی بیان میں نشاندہی کی کہ پیلوسی نے چین کی بھرپور نمائندگی اور سخت مخالفت کو نظرانداز کرتے ہوئے 2 اگست کو تائیوان چین کا دورہ کرنے پر اصرار کیا، جس سے آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچا، یہ ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیہ اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایل او سی اے کے نائب صدر چی رِمنگ نے پیلوسی کےبیوقوفانہ اقدام پر کہا کہ اس سے دنیا میںمقیم تمام چینی بیٹوں اور بیٹیوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

ایل او سی اے کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ گاو سوجنگ نے کہا کہ بیرون ملک چینی چین کی طرف سے اٹھائے گئے تمام انسدادی اقدامات کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں۔ ہم چین کے اتحاد اور عظیم قومی تجدید میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی بھی سازشی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں!

ایل او سی اے کے عہدیدار اور پاکستان میں بایٹر کراپ پروٹیکشن کے جنرل مینیجر زنگ چھنگ چیانگ نے کہا تائیوان قدیم زمانے سے چین کا علاقہ رہا ہے، اور یہ چین کی سرزمین کا ایک ناقابلِ تقسیم حصہ ہے، تائیوان کو تقسیم کرنے کی کسی بھی سازش کا فیصلہ تاریخ کرے گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles