En

سی ایم ای سی نے جھنگ میں 810 میگاواٹ کے پی ٹی پی ایل پاور پلانٹ کا آغاز کر دیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 6, 2022

اسلام آباد (گوادر پرو) چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) نے ضلع جھنگ میں پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ (پی ٹی پی ایل) پاور پلانٹ کی دو گیس ٹربائنز (ہر ایک میں 405 میگاواٹ) کامیابی سے شروع کر دیں ۔

جمعرات کوپی ٹی پی ایل نے کہاہم نے 810 میگاواٹ صلاحیت کی دو آر ایل این جی پر مبنی گیس ٹربائنز سے سیمپلسائیکل کمرشل آپریشنز شروع کیے ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ کمبائنڈ سائیکل کمرشل آپریشنز کے لیے 443 میگاواٹ کی سٹیم ٹربائن پر کام بھی تیز رفتاری سے جاری ہے۔

سی ایم ای سی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سی ایم ای سی نے ای پی سی (انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن) کنٹریکٹر کے طور پر اس پروجیکٹ کو انجام دیا۔ پی ٹی پی ایل نے دو گیس ٹربائن کو چلانے کے لیے سی ایم ای سی کے ساتھ ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں جب تک کہ سٹیم ٹربائن کو کمرشل آپریشنز میں نہیں ڈالا جاتا، جس کے بعد دونوں فریق مشترکہ سائیکل آپریشنز کو بھی شامل کرنے کے لیے معاہدے کی تجدید کریں گے۔

اہلکار نے بتایا کہ سٹیم یونٹ پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے لیکن بوائلر کی کیمیائی صفائی سمیت پیچیدہ پری کمیشننگ طریقہ کار کی وجہ سے کمرشل آپریشنز میں مزید چھ ماہ لگیں گے۔ پلانٹ کی کل کمبائنڈ سائیکل کی گنجائش 1242 میگاواٹ ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles