En

نینسی پلوسی کا دورہ غیر ضروری' اشتعال انگیزی تھا، مشاہد حسین

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 5, 2022

اسلام آباد (گوادر پرو) سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی دفاع  کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان خطے کے دورے کو ''غیر ضروری اور  اشتعال انگیزی'' قرار د یا 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ اور اکیڈمی آف کنٹیمپریری چائنا اینڈ ورلڈ سٹڈیز کے زیر اہتمام ایک ویبینار کے دوران کیا۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایک امریکی اہلکار کا اس طرح کا اعلیٰ سطح کا دورہ  امریکہ اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان ہونے والے  متفقہ شنگھائی کمیونیکے  ون چائنا پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی ایشیا کو غیر مستحکم کرنے اور ایک نئی قسم کے تصادم کو جنم دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس کا ایشیا اس مشکل وقت میں متحمل نہیں ہو سکتا،  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کے  فروغ اور  چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داریتحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ 

 مشاہد حسین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو اکیسویں صدی کی سب سے اہم ترقی اور سفارتی اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ  سی پیک   پی آر آئی کا فلیگ شپ  منصوبہ ہے جو  قابل تعریف طور پر ترقی کر رہا ہے، اس نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنایا ہے اور  شہریوں کی سماجی اقتصادی حیثیت کو بلند کیا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles