En

بانس موسمیاتی تبدیلیوں کا منفرد چینی حل ہے، پاکستانی عہدیدار

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 3, 2022

اسلام آباد(گوادرپرو) بانس ایک موثر کاربن سنک ہے جسے چین ماحولیاتی تبدیلی کے منفرد حل کے طور پر فروغ دے رہا ہے۔ پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ایک سینئر اہلکار نے کہا  ہے کہ پاکستان میں چینی حکمت عملیوں کو اپنانا اور ان پر عمل درآمد مغربی اور یورپی حل پر عمل کرنے سے زیادہ آسان ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا چین نے اپنے جنگلات پر کامیابی سے کام کیا ہے اور بانس کی پیداوار میں بہت اچھے اقدامات کیے ہیں۔ چین اب مغرب سے مقابلہ کر رہا ہے۔ یہ موسمیاتی تبدیلی کے تحت ایک ایسا شعبہ  ہے جہاں ہم چینی امداد حاصل کر سکتے ہیں۔

 ماضی میں پاکستان اور چین کے درمیان موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں کوئی بڑا تعاون نہیں رہا۔ لیکن اب اس شعبے  میں دونوں ممالک کے درمیان مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور بڑی صلاحیت بھی ہے۔

چین نے بانس کی ترقی اور سائنسی کاشت میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس وقت چین بانس کی تحقیق میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے کیونکہ متعدد ریسرچ یونٹس اور مضبوط تکنیکی قوت ہے۔

حالیہ برسوں میں، چین میں بانس کی کاشت اور ترقی، کاربن کے تعین اور ذخیرہ کرنے اور ماحولیاتی   افعال میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

لہٰذا چین کے تجربے سے پاکستان میں بانس کی صنعت کی ترقی اور  اسکا حصول جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی جانب ایک فائدہ مند قدم ہو سکتا ہے۔ یہ تصور پاکستان میں پہلے ہی متعارف کرایا جا چکا ہے۔

پاکستان کے کئی حصوں میں بانس کی کاشت کی جاتی ہے  اور ملک میں بانس کی تقریباً 15 اقسام پائی جاتی ہیں۔ زلزلے اور سیلاب کے بعد تباہی کے بعد کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے ملک بھر میں بانس کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

2020 میں  پاکستانی معمار یاسمین لاری نے شمالی پاکستان میں بانس سے خواتین کے مرکز کو ڈیزائن کرنے کے لیے جین ڈریو پرائز جیتا تھا۔

 پاکستان نے1  جولائی 2021 کو باضابطہ طور پر انٹرنیشنلبمبواینڈ    رتن آرگنائزیشن (INBAR) میں شمولیت اختیار کی۔ یہ انبار    (INBAR)کی 48ویں رکن ریاست ہے، اور ایشیا پیسیفک خطے میں 16ویں نمبر پر ہے۔ حالیہ برسوں میں   انبار  (INBAR)نے متعدد مواقع پر پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

     انبار (INBAR)   ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل  پروفیسر لو کے مطابق بانس پاکستان کے 10 بلین ٹری   لگانے کے نئے پلانٹ فار پاکستان اقدام کے حصے کے طور پر تنزلی زدہ زمین پر دوبارہ جنگلات  کی جاری کوششوں کا ایک اہم حصہ ہو سکتا ہے، اور یہ بنیادی ڈھانچے کے لیے ایک پائیدار مواد  اور سبز ملازمت کی تخلیق  فراہم کر سکتا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles