En

گوادر کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر شروع

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 3, 2022

گوادر (گوادر پرو) گوادر میں پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر گوادر فری زون میں 1.2 گیلن یومیہ (MGD) ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، اس کا اعلان  چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ  سی) نے اعلان کیا۔  

سی او پی ایچ  سی  کے مطابق گوادر فری زون میں 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر کا کام زور وشور    کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ مکمل ہونے پر یہ گوادر کی پانی کی کمی کو نمایاں طور پر دور کر دے گا۔

اس منصوبے کا مقصد سمندر کے پانی کو صاف کرنا اور اسے گوادر شہر کے لوگوں کے لیے محفوظ بنانا ہے۔ پلانٹ کی تنصیب کے بعد گوادر پورٹ اتھارٹی کی ضروریات کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

اس منصوبے کی تخمینہ لاگت  12.7 ملین  ڈالرہے، جس کی مالی اعانت مارچ 2022 میں چائنا بزنس سینٹر میں ایک تقریب کے دوران چینی حکومت کی گرانٹ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ منصوبے کا ٹھیکہ چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی (CHEC) کو دیا گیا تھا۔ اس منصوبے کو ''گوادر کے لوگوں کے لیے لائف لائن'' کا نام دیا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق سول ورک اپنے آغاز کے 12 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles