En

زیتون میں پاک چین تعاو ن کے وسیع امکانات موجود

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 25, 2022

 

فوژو  (چائنا اکنامک نیٹ) چین کا صوبہ فوجیان  زیتون کی اہم پیداواری  علاقوں میں سے ایک ہے جہاں تیاری سے متعلق صنعت ابھی حتمی شکل اختیار نہیں کرسکی ہے۔اگرچہ ذیلی مصنوعات کی منڈی لامحدود  ہے تاہم اعلی معیار کے زیتون کی فراہمی نہایت کم ہے۔   مستقبل میں  اگر ہم پاکستان سمیت بیلٹ اینڈ روڈ  سے منسلک  ممالک سے زیتون کی بہترین اقسام متعارف کرائیں، اور ان کے ساتھ کاشت    اور پروسیسنگ ٹیکنالوجی کا  تبادلہ  کریں تو یہ ایک اچھی صورتحال ہوگی۔  یہ بات فیوجیان بے جیانگ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ لمیٹیڈ کے  جنرل منیجرچھن روئی نے  چائنہ اکنامک نیٹ کو  خصوصی انٹرویو  میں بتائی۔

 
کھانے والا  زیتون غذائیت سے بھرپور ہو تا   ہے  جو پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، چکنائی، وٹامن سی، کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور دیگر معدنیات فراہم کر تا  ہیں۔ اس میں وٹامن سی کی مقدار سیب سے 10 گنا اور ناشپاتی اور آڑو سے 5 گنا زیادہ ہے۔ پاکستان  کے پاس زیتون  کی کاشت کے لیے موزوں زمین کا ایک بڑا رقبہ ہے، ہر سال تقریباً 1,500 ٹن زیتون کا تیل اور 830 ٹن ٹیبل زیتون پیدا کر سکتا ہے، یہ تمام چیزیں مقامی طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ اب پاکستان واحد جنوبی ایشیائی ملک ہے جسے انٹرنیشنل اولیو کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں زیتون   پروگرام کے انچارج سائنس آفیسر فرحان پاشا نے  سی ای این کو بتایا کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت کے لیے موزوں ترین علاقے بلوچستان، کے پی کے اور پنجاب وغیرہ ہیں۔ پاکستان میں زیتون  کی کاشت کے لیے 10 ملین ایکڑ رقبہ موزوں ہے جو دنیا کے سب سے بڑے زیتون کا تیل پیدا کرنے والے اسپین سے تقریباً دوگنا ہے۔

  اس کے باوجود  پاکستان میں خوردنی زیتون کی کاشت اور پروسیسنگ کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، جس سے اس شعبے میں چین اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون کے مواقع بھی موجود ہیں۔

  فرحان پاشا کے مطابق پاکستانی زیتون کے کاشتکاروں کو کیڑوں اور بیماریوں کا سامنا کرنے پر اکثر مہنگی درآمدی کھاد یا کیڑے مار دوا استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن یہ زیادہ تر عام کسانوں کی قوت خرید سے باہر ہے۔ اس لیے اگر چین پیداوار بڑھانے یا کیڑوں اور بیماریوں پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات فراہم کرتا ہے تو یہ سب سے مثالی نتیجہ ہوگا۔ چن نے اس کے لیے ایک مخصوص منصوبہ پیش  کرتے ہوئے کہا، ''بایو پیسٹیسائڈز ہمارا بہترین انتخاب ہیں کیونکہ عام کیڑے مار ادویات مٹی کو سخت کرنے یا کیڑے مار ادویات کی باقیات کا سبب بن سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ سب سے عام حیاتیاتی مواد جیسے کہ ادرک اور کالی مرچ کا مناسب تناسب والا سپرے بھی بہت اچھا جراثیم کش اور کیڑے مار اثر ڈال سکتا ہے۔ کیڑوں پر قابو پانے کے معاملے میں  ہم کیڑوں کو مارنے کے لیے افزائش نسل کے فائدہ مند کیڑوں، جیسے لیڈی بگس کا استعمال کرتے ہیں۔ 
   

جہاں تک کھاد کا تعلق ہے چھن نے اس بات پر زور دیا کہ زیادہ تر معاملات میں اس کا زیتون کا باغ نامیاتی حیاتیاتی کھادوں کا انتخاب کرتا ہے  جیسے کہ چکن اور بھیڑ  کے گوبر  کی  کھاد، جو پیداوار بڑھانے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اس وقت اس کے باغ میں  کھانے کے زیتون کی دو اہم اقسام ہیں، جن کا کل پودے لگانے کا رقبہ تقریباً 2,500  ایم یو  (تقریباً 166.67 ہیکٹر) ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں سالانہ پیداوار تقریباً 500,000 کلوگرام رہی ہے، اور سالانہ پیداوار کی قیمت 50 ملین یوآن تک پہنچ سکتی ہے۔ ان میں سے،  مے شیانگ نمبر 2 کی شاندار پیداوار ہے، ہر درخت اگست میں سالانہ چنائی کے موسم کے دوران 250 سے 400 کلوگرام وزن اٹھا سکتا ہے۔

 

 بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں   زیتون کی تحقیق کے انچارج ڈاکٹر رمضان انصاری نے کہا  سی پیک   فریم ورک کے تحت ہم نے بہت سے شعبوں میں چین کے ساتھ قریبی تعاون کیا ہے، لہذا اس سلسلے میں وہ زرعی ٹیکنالوجی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ اس وقت ہمارے زیتون  ک کی کاشت  کے  علاقے میں جب باغ آب و ہوا اور دیگر وجوہات کی وجہ سے بہت زیادہ مرطوب ہوتا ہے تو کیڑے ہمیشہ آزادانہ طور پر پیدا ہوتے ہیں۔ لہذا، اگر ہم تعاون کر سکتے ہیں، تو ہمیں اعلیٰ درجے کی زرعی جرگن سے سیکھی گئی جدید ٹیکنالوجی کو سمجھنے میں آسان علم میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جو ہمارے کسانوں تک پہنچائی جا سکتی ہے۔ 
 

ماہرین کا خیال ہے کہ چونکہ زراعت پاکستان کی معیشت کے اہم شعبوں میں سے ایک ہے، اس لیے دونوں ممالک کو سی پیک کے تحت زرعی شعبے میں تعاون کو مزید گہرا اور وسعت دینا چاہیے۔ پاکستان زیتون  کی کاشت کے لیے جدید ترین چینی ٹیکنالوجی کو اپنا سکتا ہے۔

 چکوال کے بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں باغبانی کے ماہر کے طور پر کام کر نے والیانعام الحق   نے اپنے منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری کو شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا مرچ جیسی نقد آور فصلوں کی کامیاب کاشت کے پس منظر میں  زیتون کی کاشت اور پروسیسنگ کے لیے چین اور پاکستان کا مشترکہ منصوبہ بھی ایک قابل عمل حل ہے۔  مستقبل میں ہم چینی ہم منصبوں کے ساتھ مختلف مشترکہ منصوبوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کیونکہ ہم ان کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ دنیا ان کے علم کو سمجھتی ہے اور ان کی تعریف کرتی ہے۔   ڈاکٹر رمضان انصاری نے تجویز پیش کی کہ پوٹھوہار کے خطہ سمیت اعلی زرعی صلاحیت کے حامل کچھ علاقے سی پیک کے تحت خصوصی زرعی زون بن سکتے ہیں۔

 

 چھن نے سی ای این کو بتایا  کہ اس کے علاوہ چین اور پاکستان دونوں کے پیشہ ور افراد کو زیتون کی بائی پروڈکٹ پروسیسنگ انڈسٹری سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ فوجیان کو مثال کے طور پر لیتے ہوئے  زیتون کی اہم ضمنی مصنوعات میں جوس، شربت، شہد، محفوظ پھل، چائے، سرکہ، مشروبات شامل ہیں۔ ان میں زیتون کی چائے زیتون سے بنائی جاتی ہے اور کالی چائے ادرک اور زیتون کے نمک جیسے اجزاء کے ساتھ بنائی جاتی ہے جو کہ مقامی لوگوں میں بہت مقبول ہے۔ اس کے علاوہ، زیتون چائے کی مہک کو بڑھا سکتا ہے، جس سے خوشبو مزید دیر تک رہتی ہے۔
 

 سہگل فارم ہاؤس کلر کہار میں زیتون کے باغ کے مالک سید یوسف علی نے کہا زیتون کی پروسیس شدہ مصنوعات میں بہت زیادہ اضافی قیمت ہوتی ہے، جیسے اچار والے زیتون، زیتون کی چائے، زیتون کی شکر اور اس طرح کی چیزیں۔ زیتون کی پروسیسنگ کے بعد بچ جانے والی باقیات کو مویشیوں کی خوراک کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہم چینی تحقیقی اداروں یا کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہماری حکومت پالیسی رہنمائی اور صنعت کی معاونت میں فعال کردار ادا کر سکتی ہے۔ اب تک ہم نے کچھ چینی ڈیلرز کے لیے اچار والے زیتون متعارف کرائے ہیں، جو اس میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ  فریقین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles