En

وزیراعظم کامیاب ٹیسٹ کے بعد پہلے سی پیک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 28, 2022

اسلام آباد (گوادر پرو) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے 720 میگاواٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے 168 گھنٹے طویل قابل اعتماد ٹیسٹ رن کامیابی سے پاس کر لیا ہے اور یہ 29 جون سے کمرشل آپریشن شروع کر دے گا، یہ بات کروٹ پاور کمپنی  کے ایک ٹیسٹنگ انجینئرنے منگل کو گوادر پرو کو بتا ئی۔
 
کروٹ پاور کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسی دن سی پیک کے تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
 
کروٹ پاور ایک خصوصی مقصد والی گاڑی ہے جسے پاکستان میں چائنا تھری گورجز (سی ٹی جی)   کی ذیلی کمپنی  ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے ذریعے  مکمل  کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔
 
ٹیسٹنگ انجینئر نے بتایا کہ ٹیسٹ رن 21 جون کو صبح 9:30 بجے شروع کیا گیا اور 28 جون کی صبح ختم ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران  تمام دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے، بشمول ابتدائی صلاحیت ٹیسٹ (آئی سی ٹی) جس کا مقصد پلانٹ کے چاروں یونٹس کو 720  میگا واٹ کی مکمل صلاحیت پر جانچنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیسٹ کامیاب رہے اور  سی پیک  کے تحت پہلا ہائیڈرو پاور پلانٹ 29 جون کو کمرشل آپریشنز کی تاریخ (سی او ڈی) حاصل کر لے گا۔
 
کروٹ ایچ پی پی کو 1.72 بلین امریکی ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ صاف اور سستی بجلی فراہم کرکے پاکستان کی توانائی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ رن آف ریور سہولت پہلے ہی نیشنل گرڈ میں 4 ارب روپے کی بجلی مفت فراہم کر چکی ہے۔
 
اہلکار نے کہاحکومت نے کروٹ پاور کے لیے 10 امریکی سینٹ فی یونٹ بجلی کے ٹیرف کا تعین کیا ہے۔  ہم 29 جون سے بجلی کے چارجز وصول کرنا شروع کر دیں گے۔
 
اہلکار نے کہا کہ قابل اعتماد ٹیسٹ کوانڈ یپنڈنٹ  انٹرنیشنل انجینئرز اور متعلقہ سرکاری محکموں کے اہلکاروں نے دیکھا۔
 
انجینئر نے بتایا کہ ٹیسٹنگ کا مرحلہ اپریل میں شروع ہوا جس میں ہر پلانٹ کو ایک ایک کرکے اور دوسرے یونٹوں کے ساتھ ملاکر ٹیسٹ کیا گیا۔ ریلئیبلٹی رن ٹیسٹ سے پہلے  پلانٹ نے 720  میگا واٹ کی مکمل صلاحیت کے ساتھ لوڈ ریجیکشن ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا ا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں  چلانے والے یونٹ سے لوڈ کو اچانک ہٹا دیا جاتا ہے تاکہ یہ چیک کیا جا سکے کہ سسٹم کے ٹرپ ہونے کی صورت میں یہ محفوظ طریقے سے بند ہو جاتا ہے۔

  • comments 1
  • give_like 1
  • collection
Edit
More Articles