En

چین، کوئیشو کی  جانب سے  دوطرفہ تعاون کے فروغ  کیلئے  پاکستان کی ثقافت، مصنوعات کی نمائش

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 24, 2022

بیجنگ  (گوادر پرو)   چین کے مشہور آن لائن پلیٹ فارم کوائیشو پر  تمام پہلوؤں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے  پاکستان کی ثقافت اور مشہور مصنوعات پیش کی گئیں۔


چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے بیجنگ میں کوائشو  ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال نائب صدر   لیو جین اور بین الاقوامی تعلقات کی ڈائریکٹر محترمہ ین لو نے کیا۔

سفیر کو اسنیک ویڈیو کے نام سے کوائیشو کی پاکستان میں موجودگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کے 7 ملین سے زیادہ ناظرین ہیں۔ سفیر کو پاکستان کی ثقافت، مصنوعات اور گھریلو مقامات کی نمائش کے لیے ان کے ''ایمبیسیڈرز لائیو سٹریمنگ'' پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ بعد ازاں سفیر کو کوائیشو ہیڈ کوارٹرز میں جدید ترین لائیو اسٹریمنگ اسٹوڈیوز سمیت سہولیات کا دورہ کرایا گیا۔

کوائیشو چین میں ایک مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط ای کامرس کاروبار بھی ۔ کوائیشو پر سفیر کے اکاؤنٹ کے 110,000 سے زیادہ فالوورز ہیں اور پاکستانی سفارت خانے کے پروموشنل مواد کو چین میں لاکھوں ناظرین دیکھتے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles