En

سلک روڈ انٹرنیشنل کلچرل ایکسچینج سینٹر کا پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 12, 2022

لانگ فانگ (چائنا اکنامک نیٹ) چین میں پاکستانی سفیر معین الحق اور چین کے سلک روڈ انٹرنیشنل کلچرل ایکسچینج سینٹر کے جنرل منیجر ہو نے فن و ثقافت، فلم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

معین الحق نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران کے ہمراہ لینگ فانگ، ہیبی میں واقع سلک روڈ انٹرنیشنل کلچرل ایکسچینج سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سینٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور اس میں موجود جدید ترین سہولیات کا جائزہ لیا۔

جنرل منیجر ہو اور انٹرنیشنل آرٹس کی ڈائریکٹر محترمہ کلاڈیا یانگ نے سفیر اور ان کی ٹیم کو چین اور مختلف ممالک کے فنون لطیفہ کو مقبول بنانے میں مرکز کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کومستحکم کرنے کے لیے چین میں پاکستانی کھانوں، موسیقی اور فلموں کی نمائش کی بھی شدید خواہش کا اظہار کیا۔

 سفیر معین الحق نے سلک روڈ انٹرنیشنل کلچرل ایکسچینج سینٹر کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان اور چین کی ثقافت اور آرٹسٹک انداز کے درمیان تعلق اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مرکز دنیا کی متنوع ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنے اور ان کے درمیان دوستانہ جذبات کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

فریقین نے چین میں پاکستانی ثقافت اور تاریخ کو فروغ دینے کے لیے اس سال تقریبات منعقد کرنے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles