En

ٹریڈیشنل میڈیسن الائنس پاک چین ہیلتھ کوریڈور کی تعمیر میں مدد کرے گا، ڈاکٹر محمد شہباز

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 11, 2022

جیانان (گوادر پرو)  چائنہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد شہباز نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ہیلتھ کوریڈور چین کو پاکستان سے جوڑ سکے گا، لوگوں کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنائے گا اور  ٹی سی ایم کی ترقی کو فروغ دے گا۔

ڈاکٹر شہباز نے ان خیالات کا اظہار  چین کے شہر شانڈونگ میں منعقدہ چین پاکستان روایتی ادویات اور متعدی امراض کی روک تھام اور کنٹرول الائنس (دی الائنس) کی افتتاحی تقریب میں کیا جس کا مقصد پاک چین ہیلتھ کوریڈور کی تعمیر میں مدد کرنا تھا۔

ڈاکٹر شہباز کے مطابق الائنس دونوں ممالک میں جڑی بوٹیوں اور روایتی ادویات پر تحقیق کو فروغ دے گا اور مشترکہ طور پر نئے  ٹی سی ایم   خاص طور پر  کووڈ 19 کے مریضوں اور دیگر کے علاج کے لیے نئی اینٹی وائرل ادویات کی تحقیق  کرے گا۔

 ڈاکٹر محمد شہباز نے کہا ہم اتحاد کی طاقت سے پاکستان میں ٹی سی ایم  خصوصیات کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ اور کالج آف فارمیسی بنانا چاہتے ہیں۔ ہم پاکستانی طبی عملے کو روایتی ادویات اور علاج کے بارے میں تربیت فراہم کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

چین کی روایتی ادویات عالمی وبائی مرض سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔  ٹی سی ایم نے کورونا وائرس کی روک تھام اور علاج میں مثبت اثر ثابت کیا ہے۔

 کووڈ 19 کے خلاف جنگ کے درمیان  اتحاد بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی)  سے منسلک ممالک اور خطوں میں انسداد وبائی امراض کے بارے میں  ٹی سی ایم  کے تجربے کو مزید فروغ دے گا۔

 شانڈونگ اکیڈمی  آف  چائنیز میڈیسن کے  سربراہ  یو نے کہا اتحاد کے قیام کے بعد سے  ہم امید کرتے ہیں کہ چینی اور پاکستانی فریق دونوں ممالک کے فائدے کے لیے وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول میں روایتی ادویات کے کردار کی تحقیق پر عملی تعاون کریں گے۔     

یہ اتحاد چین پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور چائنا اکیڈمی آف چائنیز میڈیسن نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔

الائنس میں پنجاب یونیورسٹی، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اور گومل یونیورسٹی سمیت متعدد پاکستانی یونیورسٹیاں شامل ہوں گی۔

ہری پور یونیورسٹی اور اپیکس کالج آف فارمیسی الائنس میں شامل ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ چین کی سات یونیورسٹیاں اور ادارے بھی اس میں شامل ہوئے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles