En

پاکستان کی شینزو 14 کی کامیاب لانچنگ پر چین کو مبارکباد

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 6, 2022

بیجنگ (گوادر پرو) چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے اتوار کے روز چین کوشینزو 14 خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دی جس میں تین خلابازوں کو چین کے خلائی اسٹیشن تیان ہی کور ماڈیول میں چھ ماہ کے مشن کے لیے لے جایا گیا ہے ۔

 پاکستان کی حکومت اور عوام چینی حکومت اور عوام کو شینزو 14 کی لانچنگ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


سفیر نے کہا تینوں خلابازوں کے لیے نیک خواہشات جو 6 ماہ تک مدار میں رہیں گے ۔


پاکستان سے صحافی محمد زبیر نے کہا کہ خلائی تحقیق اور اسٹیشن کے سکڑاو¿ میں چین کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں جو نہ صرف چینی بلکہ پوری دنیا کو انسانوں کی بہتری میں مدد فراہم کریں گی۔

 زبیر نے کیاپاکستان اور چین ایک طویل عرصے سے اسپیس اندسٹری میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کا پہلا کم مدار والا سیٹلائٹ اے ۔بدرجسے چین نے 1990 میں لانگ مارچ 2ای راکٹ کے ذریعے لانچ کیا تھا جبکہ بعد میں کئی دوسرے مواصلاتی سیٹلائٹ بھی لانچ کیے گئے ہیں۔ مستقبل میں "پاکستان، چین اسپیس میں مزید مواقع تلاش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شینزو14 کی کامیاب لانچنگ چینی سائنسی تحقیقی ٹیم کی ایک حیرت انگیز کامیابی ہے اور اس سے چین کو دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles