En

چین کی صنعتی نقل مکانی صرف خصوصی اقتصادی زونزکی تکمیل سے ہی ممکن ہے، احسن اقبال

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 5, 2022

اسلام آباد  (گوادر پرو) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین کی صنعتی نقل مکانی صرف سی پیک  کے نو خصوصی اقتصادی زونز کی تکمیل سے ممکن ہے۔

وزیر نے افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ     سی پیک      خصوصی اقتصادی زونز  پر کام سست ہے اور وہ وقت پر مکمل نہیں ہو سکے۔

انہوں نے کہاحالیہ برسوں میں  سی پیک   منصوبوں پر بہت کم کام ہوا ہے۔  سی پیک کے 9    خصوصی اقتصادی زونز پر کام 2020 تک مکمل ہونا تھا لیکن ایک بھی   خصوصی اقتصادی زون مکمل نہیں ہوا ۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ چین کی صنعتی نقل مکانی صرف ان 9  سی پیک   خصوصی اقتصادی زونزکی تکمیل سے ممکن ہے، جو  ابھی تک مکمل نہیں ہو ے۔ 

اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ چینی حکومت حطار  خصوصی اقتصادی زون  منصوبے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے، لیکن خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے اس منصوبے کو رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت  حطار ایس ای زیڈ کو بھی  (جلد تکمیل کے لیے)  شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles