En

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں تقریباً 17 فیصد اضافہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro May 6, 2022

بیجنگ (چائنا اکنامک نیٹ) رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی چین کو برآمدات 1.039 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جس میں اس سال جنوری سے مارچ تک تقریباً 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔   

چین کے  جنرل ایڈمنسٹریشن  آف کسٹمز(جی اے سی سی)   کے اعداد و شمار  کے مطابق  رواں  سال کے پہلے تین مہینوں میں چین کی پاکستان کو برآمدات بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.69 فیصد بڑھ کر 6.058 بلین ڈالر ہوگئیں جو کہ 4.70 بلین ڈالر تھیں۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر بدر الزمان نے کہا کہ 2020 میں چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے بعد – جس نے پاکستانی صنعت کاروں اور تاجروں کو تقریباً 313 نئی مصنوعات چینی مارکیٹ میں صفر ڈیوٹی کے ساتھ برآمد کرنے کی اجازت دی۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے گہرے ہونے کے ساتھ ہر سال دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی تاجر مجموعی طور پر 1,000 سے زائد اشیاء چین کو صفر ٹیرف پر برآمد کر سکتے ہیں جس سے چین کو پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور سماجی اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے سے بھی تعاون کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ دو سے تین سالوں میں بڑھتے  ہوئے زرعی تعاون، خاص طور پر ہائبرڈ بیج، جدید ترین ٹیکنالوجی، کیڑے مار دوا اور یوریا  سے، ''فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملی اور اس اضافی پیداوار نے چین کو برآمدات بڑھانے میں مدد کی۔ 

دونوں ممالک کے درمیان    ٹیکسٹائل، سمندری غذا اور زرعی مصنوعات میں سالانہ  اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان کی اقتصادی بحالی کو فروغ ملا ہے اور چین کو اس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles