En

چائنا ونڈو  اور چین کی ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی  کے مابین  مفاہمتی  یادداشت پر دستخط

By Staff Reporter | Gwadar Pro Apr 25, 2022

پشاور  (گوادر پرو) پشاور میں پاک چین دوستی کے مرکز چائنا ونڈو اور چین کی ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی نے اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

چائنہ ونڈو کی ڈائریکٹر ناز پروین اور چین کی ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈین  چانگ چھن بن نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے طلباء، فیکلٹی، محققین اور انتظامی عملے کا تبادلہ کریں گے۔ دونوں ادارے غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیں گے۔

 چانگ چھن بن   نے پشاور اور چین کے درمیان معاہدے کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف سستی تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ یونیورسٹیوں کے وظائف بھی دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ادارے دونوں برادر ممالک کے درمیان مثالی دوستی کو مضبوط بنانے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

چائنا ونڈو، مینڈارن سیکھانے کے علاوہ    چینی فنون، ثقافت، سیاسی تاریخ، اقتصادی ترقی اور جغرافیہ سمیت چین سے متعلق تمام معلومات ایک ہی چھت کے  نیچے  فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ چائنہ ونڈو نے خاص طور پر شمال مغربی پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مثبت تصویر پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles