En

پاکستانی بیس بال ٹیم 19ویں ایشین گیمز میں شرکت کرے گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Apr 10, 2022

لاہور  (گوادر پرو) پاکستان فیڈریشن آف بیس بال (پی ایف بی) کے صدر سید فخر علی شاہ نے ہفتہ کی شام کہا  ہے کہ پاکستانی بیس بال ٹیم ستمبر 2022 میں چین میں ہونے وا لی 19ویں ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔

ایک بیان میں  انہوں نے کہا  کہ  پی ایف بی نے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر)   آصف زمان  وک  ایک خط لکھا ہے جس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان بیس بال ٹیم کا کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لگائیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایف بی نے ڈی جی پی ایس بی کو ایک یاد دہانی   خط بھیجا ہے کہ سپورٹس بورڈ نے دیگر کھیلوں کے تربیتی کیمپ شروع کر دیے ہیں اس لیے پاکستان بیس بال ٹیم کا کیمپ جلد از جلد منعقد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ لگانے میں طویل تاخیر سے نہ صرف بیس بال کے کھیل بلکہ ایشین گیمز کے نتائج بھی متاثر ہوں گے۔

بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے مطابق ان گیمز میں ایشیا کی ٹاپ 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں صرف پاکستان کی بیس بال ٹیم کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔

اس کے علاوہ ان گیمز میں شریک بیس بال ٹیموں کے تربیتی کیمپ بھی ان ممالک کے سپورٹس بورڈز کی زیر نگرانی شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ سید فخر شاہ کے مطابق پاکستان بیس بال ٹیم کا کیمپ تاحال شروع نہیں ہوا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپورٹس بورڈ جلد ہی پاکستان بیس بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کی منظوری دے گا اور ٹیم پوری تیاری کے ساتھ ان گیمز میں شرکت کرے گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles