سرویس گروپ چین کے ساتھ مل کر پاکستان کی ٹائر برآمدات میں سالانہ 300 ملین ڈالر کا اضافہ کرے گا
کراچی (گوادر پرو) پاکستان کے سرو س گروپ نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ مل کر پاکستان کی ٹائروں کی برآمدات میں سالانہ 300 ملین ڈالر کا اضافہ کرے گا۔
سروسز لانگ مارچ (ایس ایل ایم) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)، عمر سعید نے ریمارکس دیئے کہ کمپنی پاکستان کو انتہائی اہم صنعتوں میں سے ایک میں خود کفیل بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ہم پاکستان کو انجینئرڈ گڈز کی عالمی برآمدات کے نقشے پر رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرو س گروپ پاکستان میں ٹائر اور جوتے کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے، نئے منصوبے کے تینوں مراحل کی تکمیل پر پاکستان کی ٹائروں کی برآمدات میں سالانہ 300 ملین ڈالر کا اضافہ کرے گا، جس سے پاکستان کی معیشت کو مزید ترقی دینے میں مدد ملے گی۔
سرو س لانگ مارچ ٹائرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ چین کی چاویانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان کے سرو س گروپ کے اشتراک سے ہے، اس نے حال ہی میں 28 مارچ کو پاکستان کے پہلے تمام اسٹیل ریڈیل ٹرک/بس ٹائر پلانٹ کا افتتاح کیا ۔
300 ملین ڈالر کا یہ منصوبہ اعلیٰ پاکستانی اور چینی شراکت داروں کے فعال اشتراک سے ایس ایل ایم برانڈ کے نام سے ٹائر تیار کرے گا۔ نئے برانڈ کے معیار میں دنیا کے بہترین برانڈز سے مقابلہ کریں گے۔