900 میگاواٹ کےقا سم پاور اسٹیشن 3 کے یو نٹ 1کوکا میا بی سے فعال کر د یا گیا
کراچی (گوادر پرو) 900میگاواٹ کے حا مل بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کے یو نٹ 1کو منگل کے روز کا میا بی سے فعال کر دیا گیا ہے۔ یونٹ 1 ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) پر مبنی ہے، جو ملک کے کاروباری مرکز کراچی کی بجلی کی طلب کو بڑی حد تک پورا کرے گا۔
اس منصوبے میں دو SGT5-4000F گیس ٹربائنز شامل ہیں جو 450 میگا واٹ کے دو کمبائنڈ سائیکل پاور جنریشن یونٹس میں نصب ہیں۔ SGT5-4000F گیس ٹربائن اعلی کارکردگی اور کم لاگت بجلی پیدا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی پاور یوٹیلیٹی کے الیکٹرک نے 900 میگاواٹ کے آر ایل این جی پلانٹ میں سرمایہ کاری کی ہے، جو کاروباری منصوبے کا ایک لازمی حصہ ہے، جس کا مقصد بجلی کی کمی کو پورا کرنا اور صارفین کو بجلی کی ہموار اور قابل اعتماد فراہمی فراہم کرنا ہے۔ 900 میگاواٹ کا آر ایل این جی پاور پلانٹ پاور یوٹیلیٹی کی پیداواری صلاحیت، کارکردگی اور بھروسے میں اضافہ کرے گا۔
منصوبے کے لیے کے الیکٹرک کی کل سرمایہ کاری 650 ملین ڈالر ہے۔ کے الیکٹرک نے سیمنز اے جی اور چین کی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کو 900 میگاواٹ کا کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ بنانے کا ٹھیکہ دیا تھا۔ کام 2019 کے آخر میں شروع ہوا جو اب تکمیل کے قریب ہے۔
