سی پیک چین پر مرکوز نہیں ہے یہ دنیا کے لیے کھلا ہے: خالد منصور
کراچی (گوادر پرو)میں اس غلط فہمی کو درست کرنا چاہوں گا کہ سی پیک صرف چین نہیں دنیا بھر کے تمام سرمایہ کاروں کے لیے کھلا ہے، اس وقت بھی امریکہ، جرمنی، برطانیہ، کینیڈا اور ہالینڈ کے سرمایہ کار موجود ہیں اور یقیناً ایس ایم یز کے بہت سے سرمایہ کار ہیں۔ کچھ لوگ پہلے ہی علامہ اقبال اکنامک زون میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔
سی پیک انڈسٹریل کو آپریشن بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس (سندھ چیپٹر) سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سی پیک کا پہلا مرحلہ ابتدائی منصوبوں پر مرکوز تھا اور ہم بجلی کے بحران کو کم کرنے اور گوادر پورٹ میں انفراسٹرکچر کو ترقی دینے میں کامیاب رہے، انفراسٹرکچر کے حوالے سے کئی نئی موٹر ویز، ہائی ویز اور اربن ماس ٹرانزٹ مکمل ہو چکے ہیں جبکہ لاہور میں اورنج لائن اور 820 کلومیٹر طویل پاکستان چائنا آپٹیکل فائبر کیبل (OFC) پہلے ہی بچھائی جا چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب توجہ ماحول دوست منصوبوں پر مرکوز کی جائے گی اور کئی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔
خالد منصور نے کہا کہ 2015 اور 2030 کے درمیان یہ ''پختگی'' کا دور ہوگا جو پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ایک طریقہ کار فراہم کرے گا۔
