En

سمارٹ فون پاکستان میں بے پناہ مواقع لائے گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Mar 12, 2022

 اسلام آ باد (گوادر پرو )پاکستان میں قوت خرید کم ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کی زیادہ تر درآمدی اشیاءعام لوگوں کے لیے بہت مہنگی ہیں۔ سمارٹ فون پاکستانی مارکیٹ میں آ نے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ اگرچہ 80 فیصد آبادی کے پاس فون ہے لیکن ان میں سے صرف 20 فیصد کے پاس اسمارٹ فون ہے۔ ملک میں اسمارٹ فونز کے بڑے پیمانے پر استعمال کا واحد طریقہ یہ ہے کہ انہیں مقامی طور پر تیار کیا جائے تاکہ لاگت کو کم کیا جاسکے۔

 چین کی ایک اسمارٹ فون کمپنی شیاومی نے 4 مارچ کو پاکستان میں اسمارٹ فونز کی تیاری شروع کی اور اس سے پاکستان میں بے پناہ مواقع آئے۔ پاکستان میں تیار کردہ شیاومی کی مصنوعات کو دوسرے ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا، جس سے ملک میں برآمدی آمدنی آ ئے گی۔

اتنی بڑی فیکٹری سے پاکستان میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ نہ صرف پیشہ ور افراد کو ملازمتیں فراہم کر رہا ہے بلکہ انڈسٹری لیڈر کے ساتھ کام کر کے سیکھنے کے بے پناہ مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔

 سستے سمارٹ فونز پاکستان کے لیے چین کی طرح ایک ڈیجیٹل ملک بننے کی کلید ہیں، جس نے اپنے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے اور علی پے اور وی چیٹ جیسی ایپس کے ذریعے ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے اسمارٹ فونز کا استعمال کیا ہے۔ کرنسی کی ڈیجیٹلائزیشن نے شیڈو اکانومی سے متعلق مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد کی ہے۔

فون کے وسیع پیمانے پر استعمال سے پاکستان اور بیرون ملک سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے کے لیے موبائل ایپلیکیشنز جیسی متعلقہ شعبے آگے بڑھیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شیاومی کا پاکستانی مارکیٹ میں داخلہ پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کے لحاظ سے باقی دنیا کے قریب لے جائے گا۔سمارٹ فون پاکستان میں بے پناہ مواقع لائے گا 

 اسلام آ باد (گوادر پرو )پاکستان میں قوت خرید کم ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کی زیادہ تر درآمدی اشیاءعام لوگوں کے لیے بہت مہنگی ہیں۔ سمارٹ فون پاکستانی مارکیٹ میں آ نے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ اگرچہ 80 فیصد آبادی کے پاس فون ہے لیکن ان میں سے صرف 20 فیصد کے پاس اسمارٹ فون ہے۔ ملک میں اسمارٹ فونز کے بڑے پیمانے پر استعمال کا واحد طریقہ یہ ہے کہ انہیں مقامی طور پر تیار کیا جائے تاکہ لاگت کو کم کیا جاسکے۔

 چین کی ایک اسمارٹ فون کمپنی شیاومی نے 4 مارچ کو پاکستان میں اسمارٹ فونز کی تیاری شروع کی اور اس سے پاکستان میں بے پناہ مواقع آئے۔ پاکستان میں تیار کردہ شیاومی کی مصنوعات کو دوسرے ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا، جس سے ملک میں برآمدی آمدنی آ ئے گی۔

اتنی بڑی فیکٹری سے پاکستان میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ نہ صرف پیشہ ور افراد کو ملازمتیں فراہم کر رہا ہے بلکہ انڈسٹری لیڈر کے ساتھ کام کر کے سیکھنے کے بے پناہ مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔

 سستے سمارٹ فونز پاکستان کے لیے چین کی طرح ایک ڈیجیٹل ملک بننے کی کلید ہیں، جس نے اپنے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے اور علی پے اور وی چیٹ جیسی ایپس کے ذریعے ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے اسمارٹ فونز کا استعمال کیا ہے۔ کرنسی کی ڈیجیٹلائزیشن نے شیڈو اکانومی سے متعلق مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد کی ہے۔

فون کے وسیع پیمانے پر استعمال سے پاکستان اور بیرون ملک سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے کے لیے موبائل ایپلیکیشنز جیسی متعلقہ شعبے آگے بڑھیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شیاومی کا پاکستانی مارکیٹ میں داخلہ پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کے لحاظ سے باقی دنیا کے قریب لے جائے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles