En

کامیاب دورہ چین، وزیراعظم کی سینئر صحافیوں، سفارت کاروں اور تھنک ٹینک سے بات چیت

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 14, 2022

اسلام آ باد (گوادر پرو)چین کے حالیہ کامیاب دورے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سابق سفیروں سمیت سینئر صحافیوں اور تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملے ، اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔

وفاقی وزراء، سینئر صحافیوں، سفیروں اور تھنک ٹینک فیلوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کا حالیہ دورہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور چین نے سٹریٹجک پارٹنرشپ کی سمت متعین کی ہے اور بی آر آئی کے فلیگ شپ پروجیکٹ سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے حالیہ دورہ چین کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان آہنی بھائیوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے افتتاحی کلمات میں کہا کہ وہ مارچ میں چین کا ایک اور اہم دورہ کریں گے جہاں وہ اہم امور پر بات کریں گے اوران میں سے کچھ پہلے ہی افغانستان کے مسائل پر چین کے ساتھ خارجہ امور کے مذاکرات کے لیے طے پا چکے ہیں۔وزیر خارجہ قریشی نے کہا کہ چین پاک افغان سہ فریقی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ افغانستان کو درپیش مختلف مسائل کے حل کی جانب پیش رفت کی جا سکے۔
 

شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران پاکستانی وفد نے بیجنگ میں تقریباً 20 ملاقاتیں کیں جو جلد ہی پاکستان میں آنے والی چینی سرمایہ کاری پر ہیں۔ انہوں نے شرکا کو آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ حالیہ دورہ چین نے پاکستان میں سی پیک کے جاری منصوبوں پر تعطل کا تاثر ختم کر دیا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles