سی پیک پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے
اسلام آباد (گوادر پرو) جہاں دنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے روزگار میں کمی ہوئی ہے وہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق منصوبے پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم کر رہے ہیں۔
چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور انڈسٹریل کوآپریشن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ نے تجربہ کار اور فریش گریجویٹ دونوں کے لیے ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور انڈسٹریل کوآپریشن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ وزیراعظم کے دفتر پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کا حصہ ہے۔ پیش کردہ عہدوں میں منیجر پروجیکٹس، بزنس اینالسٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن، ریسرچ ایسوسی ایٹس، مارکیٹنگ آفیسرز اور ڈرائیور وغیرہ شامل ہیں۔
پیش کردہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 250,000 روپے ماہانہ جبکہ سب سے کم تنخواہ 16,000 روپے ماہانہ ہے۔ اعلیٰ اہلیت کو ترجیح دی جائے گی۔
سی پیک کنیکٹیویٹی منصوبوں پر عملدرآمد کے ساتھ، ہائی وے اور سڑکوں کے نیٹ ورک میں کئی گنا اضافہ ہو رہا ہے۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس موثر نفاذ اور سڑک استعمال کرنے والوں کو مدد کی فراہمی کے ذریعے موٹر ویز اور ہائی ویز پر حفاظت کی ذمہ دار ہے۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے اور کنٹرول کرنے کے علاوہ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے ایک مشاورتی ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے بغیرردی والے عملے کی بھر تی کا اعلان کیا ہے جس کیلئے 440 افراد کو بھرتی کر رہے ہیں ، جن میں کچھ معذور افراد بھی شامل ہیں۔ ان عہدوں میں ڈسپیچ رائیڈر، پلمبر، الیکٹریشن، ہیلپر، باورچی، باغبان، حجام، گارڈز اور سویپر شامل ہیں۔
رزاق احمد راولپنڈی سے ایک فریش گریجویٹ نے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور انڈسٹریل کوآپریشن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں ایک پوسٹ کے لیے درخواست د ی ہے۔ اس نے گوادر پرو کو بتایا کہ میں نے ایک عہدے کے لیے درخواست دی ہے اور مجھے امید ہے کہ مجھے نوکری مل جائے گی۔ میرے جیسے بہت سے نئے فارغ التحصیل سی پیک منصوبوں میں ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے پر امید ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر سیف الرحمان کے مطابق پاکستانی طلباء کے پاس سی پیک کے مختلف منصوبوں میں ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے روشن مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ علم اور اعلیٰ تعلیم کی راہداری ہے۔ انہوں نے گوادر پرو کو بتایا کہ ہماری یونیورسٹیوں نے خصوصی کورسز کی پیشکش شروع کر دی ہے جو پاکستانی طلباء کو سی پیک منصوبوں میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کریں گے۔
