En

چین کے شہر شنگھائی میں پاکستانی دستکاری پویلین کا آغاز ہوگیا

By Staff Reporter | China Economic Net Jan 29, 2022

شنگھائی (چائنا اکنامک نیٹ) چینی نئے سال سے قبل شنگھائی کی مشہور شاپنگ سٹریٹس میں سے ایک نانجنگ روڈ پر پاکستانی دستکاری پویلین کا آغاز کیا گیا ہے۔ بہت سی پاکستانی دستکاری پیتل سے بنے پھولوں کے گلدانوں کے ساتھ زائرین کے لیے ڈسپلے کی گئی ہے ۔
ونزا جیولری کے بانی اور اٹلانٹس کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او عقیل احمد چوہدری نے چائنا اکنامک نیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان زبردست اور خوبصورت پاکستانی مصنوعات کو چین جیسے ملک میں فروغ دینا حیرت انگیز ہے۔ 
ہمارا مقصد چین میں پاکستان اور پاکستانی آرٹ کو فروغ دینا ہے، ہم اپنے تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ چینی دوستوں کے ساتھ تشریف لائیں اور اپنے خیالات کا اشتراک کریں اور ہمیں اپنی قیمتی آراءدیں۔
محمد جاوید کے مطابق پاکستان کی ایک طویل تاریخ ہے اور دستکاری بنانے کی وسیع خصوصیات ہیں۔ منفرد دستکاری تیار کرنا ہمیشہ سے پاکستانی روایت رہی ہے۔ درحقیقت یہ فن ہزاروں سالوں سے رائج ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ساخت، خوبصورت کڑھائی، اور خوبصورت سایہ دار دستکاری پاکستانی دستکاری کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔ 
محمد جاوید نے کہا یہ دستکاری عام طور پر پیتل سے بہت میکانکی انداز میں بنتی ہے۔ یہاں کافی اقسام ہیں اور دستکاری عام طور پر مختلف شکلوں اور ڈیزائنوں میں بنتی ہے۔ پاکستان کی جغرافیائی حدود میں ثقافتوں کی بہت سی اقسام ہیں کیونکہ تاریخ کے مختلف ادوار میں مختلف تہذیبوں نے اس پر اثر ڈالا۔ پیتل دستکاری زیادہ تر ملتان، پنجاب میںبنتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی فن، ہاتھ سے تیار کردہ دستکاری کی ثقافت کو پھیلانا اور اس کے جوہر اور خوبصورتی کو دنیا کے ساتھ شیئرکرنا چاہیں گے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles