En

کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 25, 2022

تیمرگرہ (گوادر پرو)   کلین اینڈ گرین انرجی کی جانب ایک اور قدم کے طور پر  لوئر دیر   کے علاقے تیمرگرہ میں 40.8 میگاواٹ کا کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپنی تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

  منصوبے کے ایک اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا  کہ منصوبے پر 95 فی صد   سے ز ائد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس کی بھاری مشینری نصب کی جا رہی ہے۔
 
سیچھوآن  سرور سیلیان  چھونگ چھنگ  لو یانگ (جے وی)  اس منصوبے کا  کنٹریکٹرہے، جو سالانہ 205  جی ڈبلیو  ایچ  بجلی  برآمد کرے گا۔
 
تعمیر کا آغاز فروری 2015 میں کیا گیا تھا جبکہ پراجیکٹ کی تکمیل کی اصل تاریخ فروری 2019 تھی۔ تاہم کووڈ 19 اور سیکیورٹی کے کچھ مسائل کی وجہ سے یہ منصوبہ بروقت مکمل نہیں ہو سکا۔

 منصوبہ 2022 کے وسط سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔اہلکار  نے  جس نے اس منصوبے پر عمل کرنے والے چینی کارکنوں کی ''مہارتوں اور لگن'' کو سراہا۔

یہ منصوبہ پائیدار بنیادوں پر خیبرپختونخوا میں دستیاب بجلی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور سستی، قابل تجدید، ماحول دوست اور انتہائی ضروری بجلی فراہم کرے گا۔

کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کم یونٹ لاگت کی وجہ سے انتہائی فائدہ مند ہے اور اس سے تھرمل فیول کی درآمد پر زرمبادلہ کی بچت میں مدد ملے گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles