En

چین کی ملٹی پرپز الیکٹرک گاڑیاں پاکستان پہنچ گئی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 21, 2022

فیصل آباد  (گوادر پرو)   ٹیسلا انڈسٹریز اسلام آباد نے پاکستان میں کمرشل ملٹی پرپز الیکٹرک گاڑیاں (EVs) متعارف کرائی ہیں۔ کمپنی نے چین سے ای وی درآمد کی  ہیں  اور اگلے سال سے پاکستان میں ان کی اسمبلنگ شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

منگل کو فیصل آباد میں  ای وی ایکس ٹورر  (Tourer) 250  ایک 11 سیٹوں والی منی بس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ فیصل آباد شہر میں  ستارہ انجینئرز فیصل آباد مشترکہ طور پر  بعد از   فروخت سروس  فراہم کرے گا۔

گاڑی کو سیمی کارگو سات نشستوں والے یا دو سیٹوں والے پورے ایک ٹن کارگو میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ٹورر 250، پورے لوڈ اور ایئر کنڈیشنر کے ساتھ، ایک چارج کے ساتھ 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ رینج تقریباً 300 کلومیٹر ہے۔ کمپنی کے مطابق ٹورر 250 کی بیٹری لائف کم از کم ایک ملین کلومیٹر ہے۔

ٹیسلا انڈسٹریز کے سی ای او امیر حسین نے کہا کہ گاڑی تمام بنیادی حفاظتی خصوصیات کے ساتھ  کم قیمت  ہے۔ ان کے مطابق، اگلے مرحلے میں  ٹیسلا کے پاس تین مختلف رینجز میں  ایس یو وی  متعارف کرانے کا پروگرام ہے جن میں سٹی رینج 400  کلو میٹر، 500  کلو میٹر اور توسیع شدہ 600  کلو میٹر رینج شامل ہیں۔   حسین کے مطابق،  الیکٹرک  وہیکلزنہ صرف اقتصادی ہیں بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کو بھی کم کریں گی  ۔ 

ٹیسلا کے پاس پاکستان میں سب سے بڑا بیٹری چارجنگ نیٹ ورک ہے۔ 13 چارجنگ اسٹیشن ہیں اور کمپنی نیٹ ورک کو بڑھا رہی ہے۔ فی الحال، ای وی صارفین موٹروے پر پشاور اور رحیم یار خان کے درمیان سفر کر سکتے ہیں۔ چارجنگ اسٹیشن پشاور، بھیرہ، پنڈی بھٹیاں اور ملتان وغیرہ میں موجود ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles