En

پاکستان افغان انسانی بحران کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،پروفیسر چنگ شی چونگ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 17, 2022

بیجنگ (گوادر پرو )چین کی ساﺅتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاءکے وزٹنگ پروفیسرچنگ شی چونگ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے اور سماجی و اقتصادی تباہی سے بچنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے, عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرے۔

میں سمجھتا ہوں کہ افغان مسئلے پر پاکستان کا اہم کردار بنیادی طور پر درج ذیل پہلوو¿ں سے ظاہر ہوتا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب افغان عوام مشکلات کا شکار ہیں، پاکستان مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کررہاہے۔ اپنی کووڈ سے متاثرہ معیشت اور قدرتی آفات کے باوجود پاکستان نے 246,144 نئے افغان مہاجرین کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے علاوہ افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کی انسانی امداد کا اعلان کیا جس میں کھانے پینے کی اشیاء، ہنگامی طبی سامان، سردی سے بچنے کیلئے پناہ گاہیں اور دیگر سامان شامل ہیں۔ یہ ملک پہلے ہی تین ملین سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

دوسرا، پاکستان فوری طور پر بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے سرگرمی میں حصہ لے۔ پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کا بروقت آغاز کیا، جس نے افغانستان میں انسانی بحران کی سنگینی کے بارے میں بین الاقوامی برادری کی سمجھ کو گہرا کیا اور عالمی برادری کا اتفاق رائے حاصل کیا۔ افغانستان کی سماجی و اقتصادی تباہی سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی رہنماو¿ں نے مختلف بین الاقوامی مواقع پر افغانستان کے لیے انسانی امداد کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا ہے، اور پاکستان کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی اب تک کی سب سے بڑی 5 بلین ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل، 308 ملین ڈالر کی امریکی اضافی امداد اور یورپی یونین کی جانب سے 1 بلین ڈالر سے زیادہ کا وعدہ پاکستان کی جانب سے دنیا سے افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے میں مدد کرنے کے بار بار کیے جانے والے مطالبات کی کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔ 

تیسرا، پاکستان افغان مسئلے کے حل کے لیے بنیادی راستہ تلاش کر رہا ہے۔ تمام بیرونی امداد سے افغانستان میں انسانی بحران کو عارضی طور پر ختم کیا جا سکتا ہے لیکن افغانستان کو درپیش سماجی و اقتصادی مسائل کو بنیادی طور پر حل کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو افغانستان کی خود انحصاری کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرنی چاہیے۔ اس لیے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں افغانستان کے لیے طبی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فنانس اور اکاو¿نٹنگ اور دیگر شعبوں میں اہلکاروں کی تربیت کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے افغانستان کی بحالی اور ترقی کے لیے ریلوے، معدنیات، فارماسیوٹیکل اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

سب سے اہم قریبی پڑوسی ہونے کے ناطے، پاکستان اس بارے میں سب سے بہتر جانتا ہے کہ افغانستان کو کس طرح استحکام اور ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ افغان مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کے خیالات کو سنجیدگی سے سنے اور اپنائے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles