En

تھری گورجز کارپوریشن پاک چین دوستی کو فروغ دے رہی ہے۔

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 4, 2022

اسلام آباد(گوادر پرو )چین کی تھری گورجز ٹیکنالوجی اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹ کمپنی (ٹی جی ڈی سی) کو حکومت پنجاب اور حکومت آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے انتظامی محکموں کی جانب سے "بہترین معیار کے کام، مقامی لوگوں کو سہولت فراہم کرنے اور پاک چین دوستی کوفروغ دینے پر تعریفی خطوط موصول ہوئے ہیں۔ ٹی جی ڈی سی720میگا واٹ  کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بنا رہی ہے، یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ایک بڑا پائلٹ پروجیکٹ ہے۔ 

ٹی جی ڈی سی فایئو نے دسمبر 2021 میں سب ڈویژنل آفیسر ہائی وے کہوٹہ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، ڈپٹی کمشنر سدھنوتی (پالندری) اے جے اینڈ کے، اور کمشنر پونچھ ڈویژن راولاکوٹ سے تعریفی خطوط وصول کیے۔
کمپنی نے بہترین معیار کا مواد استعمال کیا ہے اور تعمیراتی کام کی جدید تکنیک اپنائی ہے۔ پونا کے پیڈسٹل سسپنشن پل اور آزاد پتن میں مرکزی اے جے کے پل کو دیکھنا واقعی قابل تعریف ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ چند فلاحی منصوبے شروع کرنے کے علاوہ، کمپنی نے کئی مقامی لوگوں کو کام کرنے اور روزگار کے لیے جگہ بھی دی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی طرف سے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہی کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے آبی ذخائر کی تعمیر کے پورے عرصے کے دوران ٹی جی ڈی سی فایئوکی جانب سے جس عزم اور لگن کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل تعریف ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی طرف سے جاری کردہ خط میں مزید کہا گیا ہےیہ سی پیک منصوبہ ہے۔ درحقیقت، ایک قومی سطح کا منصوبہ جس کی اہمیت کو اس کے سماجی و اقتصادی فوائد کے لحاظ سے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

ڈپٹی کمشنر سدھنوتی نے ٹی جی ڈی سی فائیو کے عملے کا "مثبت تعاون، کام کے بہترین معیار اور پاک چین دوستی کو فروغ دینے" پر شکریہ ادا کیا ہے۔

کمشنر پونچھ ڈویژن راولاکوٹ کے مطابق کووڈ-19، سیلاب پر قابو پانے اور دیگر مسائل کے باوجود، ٹی جی ڈی سی فائیو نے خود پراجیکٹ کی تعمیر اور آزاد پتن راولپنڈی روڈ جیسے دیگر متعلقہ تعمیراتی کاموں کے حوالے سے سائٹ پر بڑی پیش رفت کی ہے۔ کمپنی کو اس کی کامیابی کا سہرا دیتے ہوئے، اہلکار نے مزید کہاہم توقع کرتے ہیں کہ سڑک کی تعمیر کا کام تیز ہو جائے گا اور مقررہ وقت میں مکمل ہو جائے گا۔

کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دریائے جہلم پر ایک 720 میگاواٹ کا منصوبہ ہے جو کروٹ پاور کمپنی سی پی ای سی  کے تحت تیار کر رہی ہے۔
چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ نے 8 مارچ 2017 کو 720 میگاواٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاہدے کو حتمی شکل دی۔  کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا لیولائز ٹیرف 7.68 روپے فی یونٹ ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی لاگت 1.7 بلین ڈالر ہے۔ یہ منصوبہ اپریل رواں سال مکمل ہونے کی امید ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles