En

سی پیک سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اضا فہ ہو گا ، محمد میاں سومرو

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 14, 2021

 

 بیجنگ(آئی این پی ) پاکستان کے وفاقی وزیر   برائے نجکاری محمد  میاں  سومرو نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک  ) بیلٹ اینڈ روڈ   انیشیٹو کا ایک اہم جزو اور چین پاکستان دوستی کی علامت ہے،   اس   سے   پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اضا فہ  ہو گا۔گوادر پرو کے مطابق   چین  پاکستان اکنامک اینڈ بزنس فورم  2021  ے خطاب کرتے ہوئے محمد میاں سومرونے کہا  ہم  سی پیک کے ذریعے اپنے کاروباری تعلقات میں مزید قریب اور فعال ہو رہے ہیں  اور اس سے انفراسٹرکچر توانائی کے منصوبوں، ریلوے، اور بنیادی طور پر قریبی تعاون کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔     میاں  محمد  سومرو نے مزید کہا کہ چائنہ ایگریکلچر یونیورسٹی مقامی حکومت کے تعاون سے پاکستان کے صوبہ سندھ کے  شہر  ٹھٹھہ اور بدین  کے قریب ایکو پارک قائم کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ  سی پیک  نے مفید   صورتحال پیدا کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات کی رکن اور ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کے بعد تجارتی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ایک زرعی  ملک ہے اور اس سے متعلقہ اشیاء نے چین کو اپنی برآمدات میں اضافہ کیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کے نائب صدر اور چین میں چیف نمائندہ شیخ محمد شارق نے کہا ہم نے پہلے ہی چین کے بڑے مالیاتی اداروں کے ساتھ مضبوط بینکنگ شراکت داری قائم کر رکھی ہے تاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ  سی پیک  اور  بی آر آئی کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنایا جا سکے۔ ان تمام جگہوں پر جہاں ہمارے آپریشنز ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles