En

چین کا پاکستان کو  12.8 ملین یوآن مالیت کی کوویڈ 19 ٹیسٹ کٹس کا  عطیہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 12, 2021


بیجنگ:چائنیز پیپلزایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز (CPAFFC) اور چائنا فرینڈشپ فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ (CFFPD) نے 12.8 ملین  یوآن مالیت  کی  کووڈـ19 نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کٹس اور  سیمپل  ریلیزر بفر   پاکستان کو عطیہ کر دیں ۔  گوادر پرو کے مطابق  پاکستان کو عطیہ دینے کی تقریب  جمعہ کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقد ہوئی۔  سامان  کی  یہ کھیپ ووہان ایزی ڈائیگنوس بائیو میڈیسن کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے عطیہ کی گئی  ہے  جس کی کل مالیت   12.8 ملین یوآن  ہے،  اس سامان  میں 100,000 ٹیسٹ کٹس اور 100,000  سیمپل ریلیزر بفرز شامل ہیں جو کمپنی کی طرف سے آزادانہ طور پر تیار کیے گئے ہیں۔ یہ سپلائی پاکستان کو  کووڈ ـ19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے استعمال کی جائے گی جس کے ذریعے  کووڈ ـ19 کے لیے 100,000 نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کٹس  فراہم کی جائیں گی ۔ چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے تقریب کے آغاز میں شکریہ ادا  کرتے ہوئے  پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اے سراہا اور کہا کہ واقعی عطیات کی یہ کھیپ  کووڈ ـ19 کے خلاف پاکستان کی جنگ میں مدد کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوگی۔ آئرن برادرز اور انتہائی قابل اعتماد شراکت دار  کے طور پر  پاکستان اور چین بحران کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے اور ایک دوسرے کی بھرپور حمایت اور مدد کی۔ چینی ویکسین پاکستان کی  ویکسینیشنمہم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور اب تک چین سے تقریباً 130 ملین خوراکیں پاکستان کو پہنچائی جا چکی ہیں۔ آج کی تقریب دوستی اور سخاوت کے اس عمل کا ایک اور مظہر ہے۔چائنیز پیپلزایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز کے وائس چیئرمین لی ژی کیوئی نے تقریب میں کہا کہ 26 اکتوبر 2021 کو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور پاکستان نے  اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مستحکم   اور اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کر نا اور   کووڈ ـ19 جیسے خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ ۔ چین  کووڈ ـ19 کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔  انہوں نے کہا اس وقت دنیا میں وبا پھیل رہی ہے، اور وائرس بدلتا رہتا ہے۔ صرف وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے قوانین اور تقاضوں کی سختی سے پابندی کر کے ہی ہم اس وبا کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔ صرف یکجہتی اور تعاون کے ذریعے ہی بین الاقوامی برادری ابتدائی تاریخ میں عالمی وبا پر قابو پا سکتی ہے اور فتح حاصل کر سکتی ہے ۔ ووہان ایزی ڈائیگنوسس بائیو میڈیسن کے ڈپٹی جی ایم وانگ روئی نے اپنی مصنوعات متعارف کروائیں جنہوں نے وبائی امراض کے خلاف چین کی لڑائی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ نہ صرف  سامان  عطیہ کریں گے بلکہ پاکستان کو اپنی تکنیکی مدد بھی فراہم کریں گے۔ نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ اعلیٰ حساسیت، مخصوصیت اور تیز رد عمل   کے ساتھ وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول اور مشتبہ مریضوں کی طبی تشخیص میں ایک ناقابل تلافی کردار ادا کرتے ہیں۔ وانگ نے کہا چین میں وبائی مرض کے خلاف جنگ میں  ہم نے چین میں 2,000 سے زیادہ طبی اداروں کو  کووڈ ـ19 (2 SARS-CoV- ) نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کٹس کی سروس کی ہے۔ اس کے علاوہ  ہماری مصنوعات کو 50 سے زائد ممالک اور خطوں میں برآمد کیا گیا ہے۔ آج ہم نے اپنی مصنوعات اپنے  آ ہنی  بھائی کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ چین پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر شا زو کانگ نے بھی پر جوش خطاب کیا۔ انہوں نے کہا  کہ نہ صرف چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے بلکہ پاکستان ہر پہلو سے چین کی حمایت اور چینی عوام کی حفاظت کر رہا ہے۔ اگرچہ آج عطیہ بہت بڑا ہے، لیکن آپ چین پاکستان دوستی کی قیمت نہیں لگا سکتے۔ سنکیانگ کا مسئلہ، ہانگ کانگ کا مسئلہ، تائیوان کا مسئلہ، افغانستان کا مسئلہ اور مختلف آفات اور چیلنجز کے پیش نظر چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔  چائنا فرینڈشپ فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ (CFFPD)   کے سیکرٹری جنرل وانگ لونگ شی اور سفارت خانے کے دیگر عملے اور دونوں ممالک کے دوستانہ  لوگوں نے اس تقریب کو دیکھا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles