En

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کو گوادر یونیورسٹی کا پہلا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 26, 2021

گوادر: حکومت بلوچستان نے  پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کو گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر (وی سی) کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس  ڈویلپمنٹ سے گوادر کے لوگوں کا  علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک مکمل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لا نے کا  دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے  ۔ سیکرٹریٹ گورنر بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی آف گوادر ایکٹ 2018 کے سیکشن 14 (1) کے سیکشن 54 (3) کے تحت  ڈاکٹر رزاق صابر کو تین سال کی مدت کے لیے وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے  ۔ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی نے ''یونیورسٹی آف گوادر بل 2018'' کو ''یونیورسٹی آف تربت (UoT) کے گوادر کیمپس کو صوبہ بلوچستان کے جنوب مغربی حصے میں ایک نئی یونیورسٹی میں اپ گریڈ کرنے'' کے لیے منظور کیا تھا۔ UoT کے پہلے اور بانی  وی سی  پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے 2015 میں گوادر میں UoT کے ذیلی کیمپس کے قیام کا تصور پیش کیا تھا۔ پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے  جولائی 2016 میں گوادر میں UoT    کا  ذیلی کیمپس    نوٹیفائی کیا جبکہ کیمپس میں جنوری 2017 میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ ذیلی کیمپس میں چار شعبہ جات میں صرف چار پروگرام ہیں۔ تاہم گوادر یونیورسٹی مکران ڈویژن کے ضلع گوادر کا علاقہ اور عموماً پورے بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں تک  سائنس اور ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اینڈ ہیومینٹیز، میرین سائنسز، پورٹ مینجمنٹ، سوشل سائنسز، ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ، قانون، طب، زراعت اور دیگر ضروری مضامین میں خاص طور پر علم کو عام کرے گی۔  1954 میں پیدا ہونے والے پروفیسر صابر کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلات سے ہے۔ وہ گزشتہ 40 سالوں سے تعلیم، تاریخ، ادب اور ثقافت کے شعبوں سے وابستہ ہیں۔ وہ براہوی زبان کے شاعر بھی ہیں۔ بلوچستان اور خصوصاً گوادر کے عوام نے گوادر یونیورسٹی کے افتتاح اور ڈاکٹر صابر کی بطور وی سی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles