En

چینی سفیر کی عید میلاد النبی پر پاکستانیوں کو مبارکباد

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 20, 2021

اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے منگل کو پاکستانیوں کو عید میلاد النبی، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت پر مبارکباد دی۔ گوادر پرو کے مطابق  اپنے پیغام میں سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ  ہم آہنگی، خوشحالی، امن اور اچھی صحت کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ پاکستانی قوم کو عید میلاد النبی کے موقع پر مبارکباد  ۔ عید میلاد النبی مبارک! چین پاک دوستی زندہ باد (پاک چین دوستی زندہ باد)۔ دنیا بھر کے مسلمانوں نے منگل کو عید میلاد النبی منا یا ۔ پاکستان میں عید میلاد النبی کی تقریبات میں اس سال ایک اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت مذہبی امور کو ملک بھر میں تقریبات کو بے مثال انداز میں منعقد کرنے کی ہدایت کی  ۔  عید میلاد النبی  کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا جس کا مقصد پیغمبر اکرم ۖکو خراج عقیدت پیش کرنا تھا ۔ حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ،مختلف شہروں میں مذہبی جلوس نکا لے گئے ۔ ملک بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں، مساجد اور سڑکوں کو   بتیوں اور سبز جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ اسلام آباد کنونشن سنٹر میں دو روزہ رحمت العالمین (کائنات کے لیے  رحمت ) کانفرنس بھی منعقد ہوئی۔ عید میلاد النبی کے موقع پر وفاقی حکومت نے چھوٹے جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کی سزائیں تین ماہ تک کم کر دیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles