En

پاکستان اور چین کا ہائر ایجوکیشن ریسرچ میں تعاون پر اتفاق

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 17, 2021

بیجنگ :  بیجنگ میں یونیورسٹیوں کے سی پیک کنسورشیم کی چوتھی ایکسچینج میکانزم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران  چین پاکستان ہائر ایجوکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  قائم کیا گیا ۔ گوادر پرو  کے مطابق  انسٹی ٹیوٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت سائنسی ، معاشی ، زرعی ، تعلیمی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے باہمی ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دونوں ممالک میں    ہائر ایجوکیشن ریسرچ  میں مزید سہولت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر کنسورشیم کے متعلقہ چینی اور پاکستانی سیکریٹریٹ کی طرف سے-2020 2019  کی سالانہ ترقیاتی رپورٹس اورمستقبل کے تعاون کے اہداف   کا بھی خاکہ پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں  وفاقی وزتعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود ،     چائنا ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن کے صدر ڈو یوبو       ، سی پی سی کمیٹی کے سیکرٹری اور یونیورسٹی کونسل  کی  چیئر پرسن   ، پیکنگ یونیورسٹی پروفیسر چھو شوپنگ ، یگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر شائستہ سہیل  پاکستان میں چین کے سفیر   نونگ رونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق  سمیت  دیگر معززین  نے  شرکت کی۔ یونیورسٹیوں کا  سی پیک  کنسورشیم 2017 میں قائم کیا گیا تھا  جس میں  10 پاکستانی اور 9 چینی یونیورسٹیوں  سمیت کل   19 یونیورسٹیاں شامل  تھیں ۔ اس وقت کنسورشیم  میںممبر شپ کی تعداد   83  تک پہنچ چکی ہے جس میں  61 پاکستانی اور 22 چینی یونیورسٹیاں شامل ہیں ۔ کنسورشیم کی تیزی سے پیش رفت چین اور پاکستان کے دو صنعتی ، کاروباری ، بنیادی ڈھانچے ، ثقافتی اور سماجی و معاشی تعاون کے نتیجے میں تعلیمی تعاون کے نئے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے۔ چوتھی ایکسچینج میکانزم کانفرنس کی کامیاب تکمیل خاص طور پر نہ صرف اس وجہ سے اہم ہے کہ یہ عالمی COVIDـ19 وبائی بیماری کے چیلنجنگ اوقات میں منعقد کی گئی تھی ، بلکہ اس لیے بھی کہ یہ اس سال میں منعقد کی گئی   جب دونوں ممالک سفارتی تعلقاتکے  قیام کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں کانفرنس  پیکنگ یونیورسٹی بیجنگ اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی  اسلام آباد میں آن لائن اور آن سائٹ   بیک وقت منعقد کی گئی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles