چین اور پاکستان ہربل میڈیسن میں تعاون کو فروغ دیں گے
بیجنگ:چین اور پاکستان ہربل میڈیسن میں تعاون کو فروغ دیں گے، حالیہ ہفتے چین پاکستان کوآپریشن سنٹرکے بیجنگ دفتر میں منعقدہ اجلاس کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر معین الحق، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سیکریٹریٹ میں پاکستان کے مستقل نمائندے رومان احمد اور چین میں پاکستانی سفارت خانے کے سیکنڈ سیکرٹری ذوالفقار علی نے ہربل میڈیسن کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کے مشیر ، ایس پی سی سی ٹی سی ایم کے شریک ڈائریکٹر پروفیسر لیو ژن من اور ایس پی سی سی ٹی سی ایم کے نائب ڈائریکٹر پروفیسر وانگ چھیونگ سے ملاقات کی ۔ چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر معین الحق نے کہا کہ ایس پی سی سی ٹی سی ایم پاکستان اور چین کے مابین ہربل میڈیسن میں تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سفیر معین الحق نے پاکستان میں چینی ہربل میڈیسن کی رجسٹریشن اور کلینیکل ٹرائل کے حوالے سے ایس پی سی سی ٹی سی ایم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ آن لائن اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ایس پی سی سی ٹی سی ایم کے شریک ڈائریکٹر اور کراچی یونیورسٹی انٹرنیشنل سنٹر فار کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس) کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد اقبال چودھری نے کہا کہ پاکستان کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی اور سندھ حکومت دونوں کراچی یونیورسٹی میں قائم ایس پی سی سی ٹی سی ایم پر بہت توجہ د ے رہے ہیں او ر ہربل میڈیسن میں چین پاک تعاون کی ترجیح کے طور پر لے رہے ہیں ۔ پروفیسر وانگ نے سی ای این کو بتایا کہ فریقین نے پاکستان میں شوگن جیو کیپسول کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے مشترکہ تربیتی پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس پروگرام میں جو ادارے اور یونیورسٹیاں حصہ لیں گی ان میں کراچی یونیورسٹی میں آئی سی سی بی ایس، پاکستان سے ہمدرد یونیورسٹی،چین سے ہنان یونیورسٹی آف میڈیسن، انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس)، ساؤتھ ویسٹ میڈیکل یونیورسٹی، ننگبو یونیورسٹی اور شیہزی یونیورسٹی شامل ہیں۔ ایس پی سی سی ٹی سی ایم چین پاکستان ہربل میڈیسن کے تعاون کے لیے وقف ہے جسے دسمبر 2020 میں چین کی روایتی ادویات کی قومی انتظامیہ نے منظور کیا تھا۔ یہ مرکز بالترتیب پاکستان کی کراچی یونیورسٹی اور چین کے صوبہ ہنان کے ہوائیوا میں ہنان یونیورسٹی آف میڈیسن میں شروع کیا گیا۔ اب ایس پی سی سی ٹی سی ایم نے چین اور پاکستان کے کئی معروف ماہرین اور تنظیموں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ ایس پی سی سی ٹی سی ایم چین اور پاکستان کے مابین مختلف تعاون میں کردار اد کرے گا، جس میں میڈیسن کا آر اینڈ ڈی، ہربل پودوں سے ہیلتھ فوڈ ، علمی اور ثقافتی تبادلے، ٹیلنٹ ٹرینگ ، طبی علاج اور صنعتی تعاون شامل ہیں۔
