En

چین کی عالمی سطح پر بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری( او  ایف ڈی آئی)میں  پاکستان ٹاپ 10 میں شامل

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 30, 2021

 اسلام آباد ،: چین کی  پہلی مرتبہ عالمی سطح پر  بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری( او  ایف ڈی آئی)  پہلے نمبر 1 پر پہنچ گئی اور چین  کی  او ایف ڈی آئی میں پاکستان بی آر آئی ممالک میں  ٹاپ10  اور  عالمی سطح ٹاپ 20 میں   شامل ہے ، چین کی وزارت تجارت ،   قومی شماریات بیورو اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے سالانہ شماریاتی علامیہ  جاری کیا  جس میں    بیرون ملک  براہ راست سرمایہ کاری 2020 ظاہر کی گئی ہے ۔ علامیہ کے مطابق  2020 میں چین کی او ایف ڈی آئی  نے   153.71 بلین ڈالر کے ساتھ امریکہ  کو  پیچھے چھوڑ دیا  ہے  ، جس میں  سالانہ 12.3 فیصد اضا فہ  ہوا  ہے ۔ چین کی  او ایف ڈی آئی 2020 میں کل اٹھارہ صنعتی شعبے شامل ہیں۔ریجن وائز 58 فیصد   کیساتھ سب سے بڑا حصہ ہانگ کانگ  کو جاتا ہے ۔ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق  2020 کے اختتام پر چین کا    او ایف ڈی آئی  اسٹاک 2.58 ٹریلین ڈالر ہے ، جو امریکہ کے  (8.13 ٹریلین ڈالر) اور نیدرلینڈز کے  (3.8 ٹریلین ڈالر) کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ مسلسل پانچ سالوں سے ، چین کی  او ایف ڈی آئی کا بہاؤ دنیا کے 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ پچھلے سال کے اختتام تک چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے  189 ممالک میں  قائم کردہ 45000 کاروباری اداروں میں سے 11000 "بیلٹ اینڈ روڈ"   ممالک میں واقع ہیں۔ صرف گزشتہ سال میں  بی آر آئی ممالک میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری 22.54 بلین ڈالر تک پہنچ گئی  ہے  جس میں  20.6 فیصد اضا فہ ہوا ہے  اور یہ  2013 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ چین مسلسل چھ سال  سے  پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار  ہے۔ دسویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس میں معلوم ہوا ہے کہ سی پیک   گذشتہ آٹھ سالوں کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 25.4 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری لا یا ہے جس سے مقامی لوگوں کے لیے 75 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ حالیہ پیش رفت میں  845 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کیساتھ  8 چینی فیکٹریاں سی پیک کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل زون فیصل آباد میں کام کر رہی ہیں ، اور 2013 میں شروع ہونے والے کئی ارب ڈالر کے  سی پیک  انفراسٹرکچر منصوبوں  کے  دل گوادر میں پیٹرو کیمیکل سیکٹر کے لیے 15 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری تیار ہے  ۔  سی پیک  کے دوسرے مرحلے میں صنعتوں اور خصوصی اقتصادی زونز (SEZs)   ترجیح  ہیں ، پاکستان  میں خاص طور پر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے فراہم کردہ سہولت کی وجہ سے    زیادہ براہ راست چینی سرمایہ کاری آنے  کی توقع ہے ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles