En

پاکستان اورچین کے قومی پرچم خلائی سفر سے واپس آگئے

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 28, 2021

بیجنگ:پاکستان کا قومی پرچم اور پاکستان اور چین کے قومی  پرچموں  پر مشتمل ایک یادگاری سرٹیفکیٹ چین کے شینزہو ـ12  خلائی  جہاز  سے برآمد کر کے  پاکستان اور چین کے نمائندوں کے حوالے کر دیا  گیا ۔  گوادر پرو کے مطابق پاکستان اور چین کے قومی پرچم  دونوں ممالک  کے نمائندوں کے  حوالے کرنے کے لیے چائنا اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی میں  شینزہو ـ12   خلائی جہاز کے ری انٹری کیپسول   کی  تقریب منعقد ہوئی۔  جس سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستانی سفیر  معین الحق نے کہا کہ چینی اور پاکستانی پرچموں  کو خلا میں لے جانا نہ صرف چین اور پاکستان کے درمیان منفرد دوستی کو ظاہر کرتا ہے بلکہخلائی ٹیکنالوجی میں  گہر ے  دو طرفہ تعاون میں ایک اور سنگ میل  ہے۔   خلائی ٹیکنالوجی میں پاک چین تعاون 1990 کے اوائل کا ہے، جب اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بدر ـ1 سیٹلائٹ لانچ کیا۔  1991 میں، دونوں فریقوں نے خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک معاہدہ کیا تاکہ خلائی  صلاحیتوں کو تعلیم دی جائے اور متعلقہ انفراسٹرکچر تیار کیا جائے۔ سال 2011  میں  دونوں ممالک کے مابین ایک اہم تعاون کا مشاہدہ کیا گیا  جب PAKSAT-1 کا  اپ گریڈ  ورژن  PAKSAT-1R   جنوبی، وسطی اور  مشرقی ایشیا، مشرقی یورپ اور مشرقی افریقہ میں مواصلاتی سروسز فراہم کرنے کے لیے چین میں  اڑ ا۔ 2019 میںسدا  بہار  دوستوں نے خلائی تحقیق اور  مشنز پر تعاون کا معاہدہ  کر کے  ایک اور سنگ میل عبور کیا ۔ سپارکو اور چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مابین دستخط کیے گئے، اس معاہدے میں خلائی سائنس اور ٹیکنا لوجی کے تجربات، خلابازوں کا انتخاب  اور  مینڈ اسپیس  سائنس  میں ممکنہ تعاون شامل ہے۔ خلائی ٹیکنالوجی میں پاک چین تعاون کے نتیجہ خیز نتائج کو دیکھتے ہوئے،  سفیر معین الحق نے اس طرح کے مزید گہرے دو طرفہ تعاون پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعلقات بیرونی خلا کی طرح وسیع اور وسیع  ترہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہم اس دن کے منتظر ہیں جب پاکستان خلا میں اپنے خلابازوں کو بھیج سکے  گا  ۔ شینزہو ـ12 خلائی جہاز کو تین ماہ کے خلائی سفر کے لیے جون میں لانچ کیا گیا تھا جس میں تین خلاباز سوار تھے۔جب اس نے اپنا خلائی سفر شروع کیا  تو اس وقت اس  کیپسول کے اندر   جو  اشیاء بھری ہوئی تھیں ان  میں نمیبیا کا قومی پرچم، سائنس   تجربات کا سامان اور فصل کے بیج بھی شامل  تھے ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles